پشاور: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 13 افراد ہلاک

بدھ 26 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور میں چند گھنٹوں کے دوران مختلف واقعات میں 16 افراد قتل ہوگئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں 5 بچے اور 4 خواتین بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں

پشاور پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں چچا زاد بھائیوں نے جائیداد کے تنازعے پر ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کردی، جس سے 8 افراد موقع پر ہی دم توڑگئے، جبکہ ایک زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ بھی جانبر نہ ہوسکا، قتل ہونے والوں میں 5  بچے اور 4 خواتین شامل ہیں۔

ایک اور واقعہ بڈھ بیر میں ہی پیش آیا، زمینی تنازعے پر فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک شخص ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

پشاور پولیس کے مطابق علاقہ پشتخرہ میں مبینہ سابقہ دشمنی پر ایک فریق نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 افراد کی جان کی بازی ہار گئے۔

پشاور کے نواحی علاقہ شیخ محمدی میں کھیتوں کو پانی دینے کے تنازعے پر فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس سے ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

پشاور ہی کے علاقے ریگی للمہ کے علاقے میں برساتی نالے سے 3 گمشدہ بچوں کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں، جاں بحق بچوں کی عمریں 8 سے 12 سال ہیں، ورثا نے تینوں بچوں کی گمشدگی رپورٹ تھانا ناصرباغ میں درج کروائی تھی۔

لواحقین کے مطابق بچے کھیلنے کے لیے گھر سے نکلے تھے، اگلی صبح بچوں کی لاشیں انہیں برساتی نالے سے ملیں۔

پولیس کے مطابق پشاور ہی کے علاقے سفید ڈھیری میں فریقین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق تمام واقعات کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور تفتیش کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل