ایس ایچ او کے بیٹے کی داداگیری، ویڈیو وائرل

بدھ 26 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

با اثر افراد کی شہریوں پر تشدد کی ویڈیوز اکثر وائرل ہوتی رہتی ہیں، ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں طالبعلموں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لاڑکانہ کے باڈہ تھانے میں ایس ایچ او کے بیٹے نے والد کے تھانے میں دو طالب علموں کو لاک اپ میں بند کرکے رات بھر شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور صبح ان کو رہا کر دیا۔

لاک اپ میں طلبا پر تشدد کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ڈی آئی جی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او باڈہ رحمت اللہ سولنگی اور چار اہلکاروں کو معطل کرکے ایس ایس پی کو تحقیقات کا حکم دےدیا۔

پولیس کے مطابق ایس ایچ او رحمت اللہ سولنگی کا بیٹا نوید عرف راجہ سولنگی گزشتہ رات پولیس اہلکاروں کے ہمراہ ناکہ لگا کر کھڑا تھا، اس دوران  یاسر اور مزمل نامی طالبعلموں کو روکا گیا اور باڈہ تھانے کے لاک اپ میں منتقل کر کے تشدد کیا گیا۔

پولیس کے مطابق طالبعلموں کے والدین کے احتجاج پر ایس ایچ او نے تھانے پہنچ کر دونوں طالبعلموں کو رہا کیا سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے اس پر واقعہ پر شدید تنقہد کی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

باغبانپورہ میں اسکول کی چھت گر گئی، 10 سالہ بچہ جاں بحق، 4 مزدور زخمی

مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان پر پابندی، اسرائیلی پارلیمان سے متنازع بل  کی ابتدائی منظوری

سام سنگ کا نیا فون لانچ کے لیے تیار،کیا یہ اب تک کا سب سے جدید فون ثابت ہوگا؟

واٹس ایپ گروپ ایڈمن ہر پوسٹ کا ذمہ دار نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا اہم ترین فیصلہ

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز