آل پارٹیز حریت کانفرنس کی اپیل پر بھارتی جیلوں میں اسیر کشمیریوں کی رہائی کے لیے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
مظاہرین نے مظفرآباد میں سہیلی سرکار گرلز اسکول کے باہر احتجاجی دھرنا دیا، دھرنے کے بعد مظاہرین نے احتجاجی ریلی بھی نکالی۔
احتجاج میں حریت رہنماؤں سمیت مختلف سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے افراد شریک ہوئے، شرکا میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔
کشمیری عوام بھارت سے آزادی سے کم کوئی فیصلہ قبول نہیں کریں گے
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین آل پارٹیر حریت کانفرنس غلام محمد صفی نے نے کہا کہ اقوام عالم مقبوضہ کشمیر کی حالت زار کا نوٹس لیں، کشمیری عوام بھارت سے آزادی سے کم کوئی فیصلہ قبول نہیں کریں گے۔
امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر مشتاق احمد نے کہا کہ اقوام عالم کشمیری اسیران کی رہائی کے لیے کردار ادا کریں۔
نائب امیر جماعت اسلامی شیخ عقیل نے اس موقع پر مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان کشمیریوں کی آواز عالمی سطح پر مؤثر انداز سے اٹھائے۔
ریلی کے بعد مظفرآباد میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین برائے انڈیا اور پاکستان کے سامنے یاداشت بھی پیش کی گئی۔