فیصل واوڈا نے گھٹنے ٹیک دیے، سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی کا مطالبہ

بدھ 26 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیصل واوڈا توہین عدالت کیس نے میں سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔

توہین عدالت کیس کا سامنا کرنے والے رکن قومی اسمبلی فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ میں غیرمشروط معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ میں خود کو سپریم کورٹ کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں، میرے خلاف توہین عدالت کی کاروائی ختم کی جائے۔

 

Vawda8 by akkashir on Scribd

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ میری پریس کانفرنس سے عدلیہ کا وقار مجروح ہوا تو غیر مشروط معافی مانگتا ہوں، میری پریس کانفرنس کا مقصد عدلیہ کی توہین نہیں تھا۔

فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ میں شوکاز کا نیا جواب جمع کروا دیا، جمع کروائے گئے جواب میں قرآن و احادیث کے حوالہ جات بھی دیے  گئے ہیں،جس میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ توہین عدالت میں جاری کردہ شوکاز نوٹس واپس لیا جائے۔

اس سے قبل فیصل واوڈا نے غیر مشروط معافی نہیں مانگی تھی اور انہوں نے سپریم کورٹ کے سامنے مؤقف اختیار کیا تھا کہ وہ خود پر لگے الزامات سے متعلق وضاحت دینا چاہتے ہیں جبکہ ایم این اے مصطفٰی کمال نے غیر مشروط معافی مانگی تھی۔

واضح رہے کہ فیصل واوڈا نے 15 مئی کو ایک پریس کانفرنس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار کے امریکی گرین گارڈ سے متعلق گفتگو کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp