مخصوص نشستوں کے لیے سنی اتحاد کونسل کی درخواست خارج کی جائے، وفاقی حکومت کی سپریم کورٹ سے استدعا

بدھ 26 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے لیے دائر درخواست مسترد کرنے کی استدعا کردی۔

اٹارنی جنرل آف پاکستان کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل نے نہ انتحابات میں حصہ لیا اور نہ ہی مخصوص نشستوں کے لیے لسٹ جمع کرائی۔

وفاقی حکومت نے استدعا کی ہے کہ سنی اتحاد کونسل کی اپیل خارج کرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا جائے۔

اٹارنی جنرل نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ جو سیاسی جماعت انتحابات میں حصہ لے اور کم از کم ایک سیٹ جیتے اسے مخصوص نشستیں مل سکتی ہیں اور قانون کے مطابق مخصوص نشستوں کے لیے لسٹ فراہم کرنا ہوتی ہے۔ ’مخصوص نشستیں اقلیتوں اور خواتین کے لیے رکھی گئی ہیں، آزادامیدوار انہی پارٹیوں میں شامل ہوسکتے جو پارلیمنٹ میں موجود ہوں‘۔

اٹارنی جنرل کی جانب سے مخصوص نشستیں مختص کرنے کا فارمولا بھی درج کیا گیا ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ اقلیتوں اور خواتین کو نمائندگی اور معاشرے میں اہمیت دینے کے لیے مخصوص نشستیں رکھی جاتی ہیں۔

جواب میں کہا گیا ہے کہ انتخابات میں حصہ لینے اور کم سے کم ایک سیٹ جیتنے والی اور مخصوص نشستوں والی لسٹ مہیا کرنے والی سیاسی جماعتوں کو ہی مخصوص نشستیں مل سکتی ہیں۔

’صاحبزادہ حامد رضا اسمبلی کے رکن نہیں بنے‘

اٹارنی جنرل کے مطابق ایک آزاد امیدوار سیاسی جماعت میں شامل ہونے کے بعد اس کا حصہ بن جاتا ہے، قومی اسمبلی کا حلف لینے کے بعد آزاد  امیدوار پارلیمانی پارٹی کا حصہ بن جاتا ہے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا اسمبلی کے رکن بنے نہ ہی انتخابات کے بعد سنی اتحاد کونسل پارلیمنٹ ہاؤس کا حصہ بنی۔

جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 51, 106 کے مطابق آزاد امیدوار پارلیمنٹ میں سنی اتحاد کا حصہ نہیں بن سکتے۔ سنی اتحاد میں شامل ہونے والے آزاد امیدواروں کی حیثیت پارلیمنٹ میں آزاد امیدوار کی ہی ہوگی، جبکہ سنی اتحاد کا مخصوص نشستیں مانگنا آئین کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں نے اپنی مخصوص نشستوں سے متعلق لسٹ انتخابات سے قبل جمع کروائی۔

’سنی اتحاد کونسل نے انتخابات سے قبل اپنا منشور عوام کو نہیں دیا‘

جواب میں کہا گیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل نے انتخابات سے قبل اپنا منشور عوام کو نہیں دیا، انہیں بیک ڈور سے اسمبلیوں میں داخلے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ سنی اتحاد کی اپیل سے جمہوریت کو خطرہ ہوگا اور انتخابات میں حصہ لینے والی سیاسی جماعتوں کو کمزور کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ اقلیتوں اور خواتین کی مخصوص نشستیں صرف سیاسی جماعتوں کو ہی ملتی ہیں جو اسکروٹنی کے لیے لسٹ مہیا کریں، مخصوص نشستوں کا تعین کرنے کے لیے آزاد امیدوار یا انتخابات میں حصہ نہ لینے والی سیاسی جماعتوں کو بروئے کار نہیں لایا جائےگا۔

اٹارنی جنرل کی جانب سے مختلف مثالیں دے کر بھی مخصوص نشستیں مختص کیے جانے کے عمل کو سمجھایا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس گرگیا

ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، افغان چوکیوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟