سیاسی کمیٹی میں مشکوک کردار، ہم عمران خان کو رہا نہیں کرا سکتے تو بہتر ہے مستعفی ہوجائیں، شاندانہ گلزار

بدھ 26 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ اگر ہم عمران خان کو جیل سے باہر نہیں نکال سکتے تو بہتر ہے کہ مستعفی ہوجائیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی میں بہت سے مشکوک کردار ہیں، شہریار آفریدی نے استعفے کی دھمکی دی تو میں نے بھی کہا تھا کہ ہم استعفے دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ اسمبلی میں کمیٹی کمیٹی کھیلنے اور ڈیسک بجانے سے گھر بیٹھ جانا ہی بہتر ہے، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی میں ایسے مشکوک کردار موجود ہیں جو 9 مئی کے بعد غائب رہے۔

شاندانہ گلزار نے کہاکہ شہریار آفریدی کے بعد شیر افضل مروت نے بھی اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دینے کی بات کی تھی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی میں اختلافات سامنے آگئے ہیں 21 ارکان قومی اسمبلی اپنا گروپ بنانے کا عندیہ دے چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp