’بلی تھیلے سے باہر آگئی‘، سعد رفیق کا شہریار آفریدی کے بیان پر ردعمل

ہفتہ 27 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما و سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ شہریار آفریدی کے بیان کے بعد بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے۔

سعد رفیق نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ پی ٹی آئی رہنما نے فوجی قیادت سے براہِ راست مذاکرات کی بات کہہ دی ہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کا یہ پرانا وطیرہ ہے کہ ایک ہاتھ گریبان میں اور دوسرا پاؤں پر ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی نے گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب مذاکرات صرف فوج سے ہوں گے۔ ’ہم صرف آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے مذاکرات چاہتے ہیں‘۔

انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی شروع دن سے مذاکرات کی خواہش تھی مگر دوسری طرف سے جواب نہیں آیا۔

شہریار آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں، فارم 47 کے ذریعے اقتدار میں آنے والے اخلاقی جرات کرتے ہوئے حکومت سے الگ ہو جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp