راہل گاندھی لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف مقرر

بدھ 26 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کانگریس کے رہنما راہل گاندھی بھارت کی لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد بنادیے گئے اور اس حوالے سے لوک سبھا سکریٹریٹ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

بھارت کے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کے صاحبزادے اور اندرا گاندھی کے پوتے راہل گاندھی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک ویڈیو پیغام پوسٹ کیا ہے جس میں انہوں کہا کہ ملک کے عوام، کانگریس کارکنان اور انڈیا (بلاک) کے ساتھیوں کا مجھ پر بھروسہ ظاہر کرنے پر میں ان کا شکرگزار ہوں۔

انہوں نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کا لیڈر صرف ایک عہدہ نہیں بلکہ یہ آپ کی آواز بن کر آپ کے مفادات اور حقوق کی جنگ لڑنے کی بہت بڑی ذمہ داری ہے۔

’میں آپ کا ہوں اور آپ کے لیے ہوں‘

راہل گاندھی نے کہا کہ ہمارا آئین غریبوں، محروموں، اقلیتوں، کسانوں، مزدوروں کا سب سے بڑا ہتھیار ہے اور ہم اس پر کیے گئے ہر حملے کا پوری طاقت سے جواب دے کر اس کی حفاظت کریں گے۔

پیغام کے آخر میں راہل گاندھی نے کہا کہ ’میں آپ کا ہوں اور آپ کے لیے ہی ہوں‘۔

راہل اور ان کی والدہ سونیا گاندھی

راہل گاندھی کو حزب اختلاف کا لیڈر بنانے کا فیصلہ منگل کے روز ہی انڈیا بلاک کی میٹنگ میں کر لیا گیا تھا۔ کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن اور راہل گاندھی کی والدہ سونیا گاندھی نے اس حوالے سے 25 جون کو ہی لوک سبھا کے پروٹیم اسپیکر بھرتری ہری مہتاب کو خط لکھ کر مطلع بھی کیا تھا۔

بدھ کو لوک سبھا کے نومنتخب اسپیکر اوم برلا نے راہل گاندھی کو اپوزیشن لیڈر بنائے جانے سے متعلق باضابطہ منظوری دے دی۔

کمل ہاسن و دیگر کی مبارکباد

راہل گاندھی کے حزب اختلاف لیڈر بنائے جانے پر انہیں بڑی تعداد میں مبارکبادیں موصول ہوئیں۔

مشہور اداکار کمل ہاسن، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، این سی پی ایس پی چیف شرد پوار، شیوسینا یو بی ٹی لیڈر سنجے راوت، تامل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن سمیت کئی سیاستدانوں نے بذریعہ ’ایکس‘ راہل گاندھی کو حزب اختلاف لیڈر کا عہدہ ملنے پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مسلسل تیسری بار مرکز میں حکومت بنالی ہے تاہم اس بار مخالف اتحاد ’انڈیا‘ کی جانب سے پی جے پی سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت کو سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد کرنا ہی ہوگا، پاکستان کو دبایا نہیں جا سکتا، سینیئر سفارتکار جوہر سلیم

نام نہاد بلوچ یکجہتی کمیٹی کا اصل چہرہ بے نقاب، ماہرنگ لانگو کے والد کی قبر پر بی ایل اے کا پرچم لہرا دیا گیا

سام سنگ نے نئے فولڈ ایبل فون کی جھلک دکھا دی، ڈیزائن میں بڑی تبدیلی

سال 2026 کے 6 ماہ: ٹیکنالوجی شعبہ عالمی اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں، امریکا اس میدان میں پیچھے رہ گیا

مون سون کے دوران خطرات سے بچاؤ کے لیے جامع روڈ میپ کے تحت اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں