ٹی20 ورلڈکپ:سیمی فائنل میں شکست خوردہ افغانستان نے کونسا منفرد ریکارڈ اپنے نام کیا؟

جمعرات 27 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ افغانستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

افغانستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، افغانستان کی پوری ٹیم 11.5 اوورز میں محض 56 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

جنوبی افریقہ نے جوابی اننگز میں افغانستان کا دیا گیا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر 8.4 اوورز میں ہی حاصل کرلیا۔

ٹی20 ورلڈکپ کی مختصر ترین اننگز کھیلنے والی ٹیمیں

ٹی20 ورلڈکپ 2014 میں نیدرلینڈز کی ٹیم  سری لنکا کے خلاف صرف 63 گیندوں پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

نیدرلینڈز کی ہی ٹیم 2021 کے ٹی20 ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف صرف 60 گیندوں پر آل آؤٹ ہوئی تھی۔

2021 ہی کے ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم افغانستان کے خلاف 62 گیندوں ہر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

اس فہرست میں تازہ ترین اضافہ افغانستان کی ٹیم ہے، ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے پہلے سیمی فائنل میں افغانستان کی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف 71 گیندوں پر آل آؤٹ ہوگئی ہے۔

ٹی20 ورلڈ کپ، سیمی فائنل کی مختصر ترین اننگز میں افغانستان سر فہرست

افغانستان کی کرکٹ ٹیم نے ٹی20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں مختصر ترین اننگز کھیلنے والی ٹیموں میں اپنا نام لکھوایا ہے تاہم اہم بات یہ ہے کہ افغانستان کی ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کی مختصر ترین اننگز کھیلنے والی ٹیموں میں سرفہرست ہوگئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp