جہانگیر ترین گروپ ملکی سیاست میں پھر متحرک ، پی ٹی آئی نظریاتی بنانے کی تجویز سامنے آگئی

پیر 27 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے باغی رہنما جہانگیر ترین کا گروپ ملکی سیاست میں ایک بار پھر متحرک ہوگیا ہے اور آئندہ کا سیاسی لائحہ عمل طے کرنے کے لیے سر جوڑ لیے ہیں۔

جہانگیر ترین کی سربراہی میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض ،وزیراعظم کے معاون خصوصی عون چودھری ،نعمان لنگڑیال،اسحاق خاکوانی،اجمل چیمہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے نئے چہروں نے بھی شرکت کی اور بعد ازاں جہانگیر ترین نے گروپ ممبران کے اعزاز میں افطار ڈنر بھی دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جہانگیر ترین گروپ نے ملکی سیاست میں دوبارہ فعال کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور گروپ کے کچھ ارکان نے تحریک انصاف نظریاتی کے نام سے سیاسی شناخت بنانے کی تجویز دی ہے۔

جہانگیر ترین گروپ نے تحریک انصاف کے مزید ارکان اسمبلی اور رہنماؤں سے رابطوں کا فیصلہ کرتے ہوئے یہ طے کیا ہے کہ اب ملکی سیاست میں ہم اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پالیسیوں نے تحریک انصاف کو تباہی سے دوچار کیا جس کے باعث بڑی تعداد میں لوگ پی ٹی آئی چیئرمین  سے علیحدگی اختیار کرنا چاہتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین گروپ نے اندرونی مشاورت کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے اور ملکی سیاست پر نظر رکھتے ہوئے مزید مشاورتی اجلاس بھی کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی