ٹی20 ورلڈ کپ:سیمی فائنل میں بھارت کی انگلینڈ کو مات، کل جنوبی افریقہ سے فائنل ٹاکرا ہوگا

جمعرات 27 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) ٹی20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے انگلینڈ کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 68 رنز کے بھاری مارجن سے مات دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، اب بھارت کا کل (بروز ہفتہ) فائنل میں جنوبی افریقہ سے ٹاکرا ہو گا۔

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جو اس کے لیے بھاری ثابت ہوا، بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے انگلینڈ کے لیے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا، جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم بھارتی بولرز کے سامنے مکمل بےبس نظر آئی، انگلینڈ کی پوری ٹیم 16.4 اوورز میں 103 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

انگلینڈ نے بھارت کے 171 رنز کےتعاقب میں اننگز کا آغاز کیا تو اس کی پہلی وکٹ 26 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب کپتان جوس بٹلر23رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، دوسری وکٹ 34 کے مجموعی اسکور پر گری جب فل سالٹ 5 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، تیسری وکٹ 35 کے مجموعی اسکور پر گری جب جونی بیئرسٹوصفر پر بولڈ ہو گئے۔

انگلینڈ کی چوتھی وکٹ 46 کے مجموعی اسکور پر گری جب معین علی 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ پانچویں وکٹ 49 کے مجموعی اسکور پر گری جب سام کیوران 2 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

انگلینڈ کی چھٹی وکٹ 68 کےمجموعی اسکور پر گری جب ہیری بروک 25 رنز بنا کرآؤٹ ہو گئے، ساتویں وکٹ 72 ​کے مجموعی اسکور پر گری جب کرس جارڈن1 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

انگلینڈ کی آٹھویں وکٹ 86 کےمجموعی اسکور پر گری جب لیئم لیونگسٹون11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، نویں وکٹ 88 کے مجموعی اسکور پر گری جب عادل رشید2 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، دسویں وکٹ 103 کے مجموعی اسکور پر گری جب جوفرا آرچر21 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔

بھارت کی جانب سےایکسار پٹیل اور کلدیپ یادیو نے 3،3 جب کہ جسپرت بمراہ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل بھارت کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف روہت شرما اور ویرات کوہلی نے اننگز کا آغاز کیا تو 19  کے مجموعی اسکور پر ویرات کوہلی آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے، دوسری وکٹ 40 کے مجموعی اسکور پر گری جب رشبھ پنت 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

بھارت کی تیسری وکٹ 113 کے مجموعی اسکور پر گری جب روہت شرما شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 57 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، بھارت کی چوتھی وکٹ 124 کےمجموعی اسکور پر گری جب سوریہ کمار یادیو 47 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

بھارت کی پانچویں وکٹ 146 کے مجموعی اسکور پر گری جب ہاردک پانڈیا23 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، چھٹی وکٹ 146 کے مجموعی اسکورپر گری جب شیوم دوبے صفر پر آؤٹ ہوگئے۔

بھارت کی ساتویں وکٹ 170 کے مجموعی اسکور پر گری جب ایکسار پٹیل 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ارشدیپ سنگھ نے ایک رنز اسکور کیا تاہم آؤٹ نہیں ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس جارڈن نے 3 جب کہ ریس ٹوپلی، جوفرا آرچر، سیم کیوران، عادل راشد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے دوسرے سیمی فائنل میں بارش کی وجہ سے بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے سیمی فائنل میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ٹاس تاخیر کا شکار ہوگیاتھا، جس کی وجہ سے میچ اپنے مقررہ وقت پر شروع نہ ہو سکا۔

2024 کے ٹی20 ورلڈ کپ کا سیمی فائنل 2 بڑی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا تاہم بارش کی وجہ سے میچ کے مکمل ہونے پر مسلسل خطرات منڈلاتے رہے میچ کے درمیان بھارت کی اننگز کے دوران تیز بارش کی وجہ سے میچ ایک بار روکنا پڑا۔

ٹاس سے صرف ایک گھنٹہ قبل گیانا میں بارش ہوئی۔ پروویڈنس اسٹیڈیم میں نکاسی آب کے نظام نے اپنا جادو جگایا اور گراؤنڈ اسٹاف نے بھی اس کے کچھ ہی دیر بعد کور ہٹا دیے، لیکن ٹاس سے صرف آدھ گھنٹا قبل پھر بارش شروع ہو گئی تھی۔ بچ گیلی ہونے کا فائدہ اٹھانے کی خاطر انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا جو اس کے لیے انتہائی مہنگا ثابت ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp