وی لاگر ’ڈکی بھائی‘ کی بیگم کے ہاتھوں پٹائی والی ویڈیو کڑی تنقید کی زد میں

جمعرات 27 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے یوٹیوبر سعد رحمان المعروف ڈکی بھائی اس وقت سوشل میڈیا پر بہت زیادہ فالو کی جانے والی مشہور شخصیات میں شامل ہیں۔

یوٹیوب پر ان کے 74 لاکھ فالوورز ہیں۔ انہوں نے ایک روسٹنگ چینل کے طور پر شروعات کی جو بعد میں وی لاگنگ اور پرینک چینل بن گیا جہاں وہ اپنی فیملی کے ساتھ ویڈیوز بناتے ہیں۔

ان ویڈیوز میں ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی بھی نظر آتی ہیں اور حال ہی میں اس جوڑے نے ایک پرینک فلمایا جس میں ڈکی بھائی کی ساس بھی تھیں۔ اس پرینک کے وائرل ہونے کے بعد جوڑے پر خاصی تنقید کی جا رہی ہے۔

مذاق پر مبنی اس ویڈیو میں دکھایا گیا کہ عروب جتوئی نے اپنی والدہ کے سامنے اپنے شوہر ڈکی کو تھپڑ مارا۔ انہوں نے اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے جس کے بعد دونوں پر تنقید کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

ویڈیو پر تنقید کرتے ہوئے لوگوں نے اسے فضول قرار اور ہتک آمیز قرار دیا۔

کچھ نقادوں نے کہا کہ یہ بدسلوکی کو ایک اچھا کام قرار دینے یا اسے بڑھاوا دینے کی کوشش لگتی ہے۔

اس حوالے سے کچھ لوگوں نے ایک اہم سوال اٹھایا جو یہ تھا کہ اگر اس ویڈیو میں مرد کی بجائے خاتون پر تھپڑ پڑتے دکھایا جاتا تو لوگوں کا ردعمل کیا ہوتا۔ ان کا مطلب یہ تھا کہ اس طرح ایک خاتون پر زیادتی دکھائے جانے پر اسے انتہائی برا مذاق تصور کیا جاتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے قیدیوں کے ساتھ سلوک کیسا ہے؟ سویڈش کارکن نے پردہ فاش کردیا

ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں کشیدگی کم نہ ہوسکی، پنجاب اور سندھ حکومت کے ترجمان آمنے سامنے

امریکی شہری نے 5 لاکھ 64 ہزار 219 ڈالر کی لاٹری جیت لی، رقم سرمایہ کاری پر لگانے کا اعلان

’غزہ میں نسل کشی بند کرو‘، یورپ کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد کا احتجاج، لندن میں گرفتاریاں

قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر ابرار احمد رشتہ ازدواج میں منسلک

ویڈیو

نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

کچھ نہ دو میڈل کو عزت دو، بلوچستان کے ایشیئن چیمپیئن باڈی بلڈر

اسرائیل کی حد سے بڑی جارحیت: عالمی فلوٹیلا پر بین الاقوامی پانیوں میں حملہ

کالم / تجزیہ

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی

جب اپنا بوجھ اتار پھینکا جائے

پاکستان اور سعودی عرب: تاریخ کے سائے، مستقبل کی روشنی