فیملی وی لاگنگ آپ کو کتنا نقصان پہنچا سکتی ہے؟ عروب جتوئی کی ویڈیو پر صارفین کے تبصرے

پیر 29 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے معروف یوٹیوبر سعد رحمٰن المعروف ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کا ردعمل بھی سامنے آ گیا۔

ایک ویڈیو پیغام میں ڈکی بھائی نے مداحوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اہلیہ کی ’ڈیپ فیک‘ جعلی ویڈیو بنائی گئی ہے جس سے انہیں بہت زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ڈکی بھائی کا کہنا تھا کہ فالوورز کی جانب سے انہیں پیغامات موصول ہوئے کہ ان کی اہلیہ کی ڈیپ فیک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے اس کا کچھ کریں۔ ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ نے اپنی ویڈیو شائع کرنے کے حوالے سے درپیش دھمکیوں کے بارے میں بھی بتایا۔

ڈکی بھائی نے کہا ’مجھے اس خاتون کی اصل ویڈیو چاہیے جس کا استعمال کرتے ہوئے عروب کا چہرہ استعمال کیا گیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جو شخص یہ ’ڈیپ فیک‘ ویڈیو بنانے والے کی شناخت میں مدد دے گا اسے وہ 10 لاکھ بطور انعام دیں گے‘۔

عروب جتوئی نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ’میں اس مسئلے پر بات کرنے کے لیے کیمرے کے سامنے آئی ہوں کیونکہ میں چاہتی ہوں کہ دوسری لڑکیاں اس طرح کے سائبر کرائمز سے محفوظ رہیں‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saad Ur Rehman (@duckybhai)

عروب جتوئی کی ڈیپ فیک ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا صارفین ڈکی بھائی پر تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں ایک صارف نے کہا کہ جب سوشل میڈیا پر بیوی کی نمائش کرو گے تو بہت کچھ برداشت کرنا پڑے گا۔ فیملی وی لاگنگ والے ڈکی بھائی کے اس عبرتناک انجام سے سب سبق حاصل کریں۔

یاسین عثمانی نامی صارف نے لکھا کہ اس سے پتہ چلتا ہے کہ فیملی ولاگنگ آپ کو کتنا نقصان پہنچا سکتی ہے؟ ڈکی بھائی پچھلے کچھ سالوں سے تنقید کی زد میں تھا، لوگوں نے بار بار سمجھایا کہ ڈالروں کے لیے اگراپنی بیوی کی نمائش کرو گے تو یہ گلے پڑ جائے گا اور آج وہی ہوا۔ ڈکی بھائی کی بیوی کی کسی نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی ہے۔ یہ سب فیملی ولاگنگ کا نتیجہ ہے، آپ بیوی کو  پبلک فگر نہ بناتے تو شاید آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔

 صارف کا مزید کہنا تھا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ریٹنگ اور زیادہ کمائی کی لالچ نے ہمارے معاشرے کو اس قدر تباہ کر دیا ہے کہ لوگ گھریلو خواتین کو سوشل میڈیا کی زینت بنا دیتے ہیں، سوشل میڈیا پر تو ہر طرح کا انسان موجود ہے، کون کب کس کے ساتھ کیا کرے کچھ معلوم نہیں ہوتا

ایک صارف نے ڈکی بھائی پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ جب سوشل میڈیا پر بیوی دکھا کر ڈالر کماو گے تو بہت کچھ برداشت کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی جعلی تصاویر اوررشمیکا مندانا کی جعلی ویڈیو سوشل میڈیا پرزیرگردش کرتی رہی تھیں۔

ڈیپ فیک کیا ہے؟

یہ ایک ایسی تکنیک ہے جو ویڈیوز، تصاویر اور آڈیوز کو جوڑ توڑ کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتی ہے۔ اس کی مدد سے کسی دوسرے شخص کی تصویر یا ویڈیو کو استعمال کرتے ہوئے اس پر کسی اور کا چہرہ لگا کر تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ مصنوعی ذہانت سے اصلی نظر آنے والی تصاویر یا ویڈیو اصلی نہیں ہوتیں۔

ڈیپ فیک کی اصطلاح کا استعمال 2017 میں اس وقت شروع ہوا جب ایک Reddit صارف نے فحش ویڈیوز میں چہرے بدلنے کے لیے اس تکنیک کا استعمال کیا تھا، اس کے بعد Reddit نے ’ڈیپ فیک پورن‘ پر پابندی لگا دی تھی۔

ڈیپ فیک سے بنائے جانے والے مواد کی شناخت کیسے کی جائے؟

ڈیپ فیک ٹیکنالوجی اکثر چہرے اور آنکھوں کی پوزیشن میں ناکام ہو جاتی ہے، اگر آپ کو لگتا ہے کہ آنکھیں اور ناک کہیں اور جا رہے ہیں اور ویڈیو میں کسی نے آنکھ نہیں جھپکائی تو سمجھ لیں کہ یہ جعلی مواد ہے، جبکہ ڈیپ فیک مواد میں رنگ کو دیکھ کر یہ بھی پتہ لگایا جا سکتا ہے کہ آیا تصویر یا ویڈیو میں چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالیاتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن پر توجہ، عوام کو جدید سہولتیں فراہم کریں گے، شزا فاطمہ

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں