9مئی کے نامزد ملزمان کا قیمتی سامان چوری، پولیس کانسٹیبل کیخلاف مقدمہ درج

جمعہ 28 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے ایک پولیس کانسٹیبل کے خلاف 9 مئی کی توڑ پھوڑ کے ملزمان سے چھینے گئے 33 موبائل فون سیٹ اور دیگر قیمتی سامان فروخت کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔ مدعی کی جانب سے درخواست دائر ہونے پر انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) کے جج ملک اعجاز آصف کے حکم پرمقدمہ درج کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق متعلقہ پولیس افسران نے مبینہ طور پر محکمانہ انکوائری کے بعد معاملہ چھپا دیا تھا، اس سے قبل مندرا پولیس نے بھی خزانے کے ایک کیس میں غبن کا ارتکاب کیا تھا۔ تاہم، یہ اپنی نوعیت کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے جس میں شمس آباد پولیس اسٹیشن میں درج 9 مئی کو انٹیلی جنس دفتر پر حملے کے ملزمان نے پولیس پر الزام عائد کیا ہے کہ ان کے موبائل اور قیمتی سامان چوری ہوچکے ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق کانسٹیبل صداقت نے گرفتار ملزمان سے قیمتی موبائل فون اور دیگر اشیاء برآمد کرکے نیو ٹاؤن تھانے کی حدود میں واقع مقامی مارکیٹ میں فروخت کی تھیں۔ کئی اہم شواہد بشمول گاڑیوں کی رجسٹریشن بکس، برطانیہ کے ورک ویزا، قومی شناختی کارڈ، اور ملزمان کے بینک ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز پولیس اسٹیشن میں جمع نہیں کروائے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے مقدمات میں ملوث ملزم نے پولیس حکام کے سامنے شکایت درج کرائی، جس نے راول ڈویژن کے ایس پی کو معاملے کی انکوائری کرنے کے لیے کہا، تاہم افسران نے مبینہ طور پر معاملے کو چھپائے رکھا۔ اس کے بعد مدعی نے عدالت میں اپیل کی جس کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹول پلازہ پر ایل پی جی ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا، 5 افراد ہلاک، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

ویڈیو کال کے دوران ہوٹل میں 26 سالہ خاتون کی موت، اہلِ خانہ نے قتل کا شبہ ظاہر کر دیا

سونے کی قیمت میں آج کتنا بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا؟

سانحہ کاہنہ: وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی متاثرہ خاندانوں سے ملاقات، مالی امداد کے چیکس تقسیم

اے آئی سےزیادہ منافع کمانے کا منصوبہ، مائیکرو سافٹ اور AWS نے ہزاروں انجینئرز پر مشتمل نیا یونٹ قائم کرنے کا اعلان کردیا

ویڈیو

خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے سرحدی علاقے دانہ سر میں بس حادثہ: 40 مسافر جاں بحق، 8 زخمی

کوئٹہ: گرمی کا توڑ کابلی آئس کریم کی خاص بات کیا ہے؟

بلوچستان سانحہ: گوگل پر مکمل انحصار خطرناک، دور دراز علاقوں میں آف لائن میپس اور ذاتی فیصلہ کیوں ضروری؟

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو