بھارت اور جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 5 جولائی کو ہوگا

جمعہ 28 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اے پی پی کے مطابق بھارت اور جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 ٹی 20 بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 5 جولائی بنگلورو میں کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز میزبان بھارتی ٹیم نے 0-3 سے اپنے نام کرلی تھی۔

بھارتی ویمن ٹیم نے 16 جون کو ایم چناسوامی اسٹیڈیم بنگلورو میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیم کو 143 رنز، 19 جون کو کھیلے گئے دوسرے میچ میں 4 رنز جبکہ 23 جون کو کھیلے گئے میچ میں مہمان جنوبی افریقہ کی ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز کلین سویپ کیا تھا۔

تینوں ون ڈے میچز ایم چناسوامی اسٹیڈیم بنگلورو میں کھیلے گئے تھے۔ 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 7جولائی اور تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 9 جولائی کو کھیلا جائےگا۔ تینوں ٹی ٹونٹی میچز ایم چناسوامی اسٹیڈیم بنگلورو میں کھیلے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp