فواد چوہدری مشکل وقت میں پارٹی چھوڑ گئے تھے، انہیں واپسی کا کوئی حق نہیں، حامد خان

ہفتہ 29 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے کہا ہے کہ فواد چوہدری اب بھی کسی کے اشارے پر  پارٹی کے خلاف بیانات دے رہے ہیں، انہیں پارٹی میں واپسی کا کوئی حق نہیں ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے کہا کہ فواد چوہدری اور عمران اسماعیل استحکام پاکستان پارٹی  میں شامل ہو گئے تھے جو پی ٹی آئی کو نقصان پہنچانے کے لیے بنائی گئی تھی۔

حامد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کو نقصان پہنچانے کے لیے پارٹی کے اندر سے استحکام پاکستان پارٹی بنوائی گئی، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اس فواد چوہدری نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری اب بھی کسی کے اشارے پر  پی ٹی آئی کے خلاف بیانات دے رہے ہیں، وہ مشکل وقت میں پارٹی چھوڑ کر بھاگ گئے تھے، انھیں پارٹی میں واپس آنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

حامد خان نے کہا کہ ہر پارٹی میں اختلافات اور تنقید ہوتی ہے، عمر ایوب کا استعفیٰ آپسی اختلافات کی وجہ سے نہیں ہے، ہمارے وکلاء پوری دلچسپی کے ساتھ کیسز لڑ رہے ہیں۔

فواد چوہدری کا حامد خان کو جواب

حامد خان کی گفتگو پر اپنے ردعمل میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حامد خان چاہتے ہیں کہ ان کے قد سے بڑے لوگ پی ٹی آئی میں نہ آئیں، حامد خان پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں، پی ٹی آئی جب تک ان سے جان نہیں چھڑائے گی، صحیح اپوزیشن نہیں کرسکتی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا تھا انہوں نے بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے کہنے پر ہی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کی تھی اور ان کے کہنے پر ہی پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

اسرائیل نے 30 فلسطینی قیدیوں کی لاشیں واپس کردیں، بعض پر تشدد کے واضح آثار

سندھ میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

نایاب وولف اسپائیڈر 40 سال بعد دوبارہ برطانیہ میں دریافت

پی ٹی آئی کی حکومت یا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات چیت نہیں ہورہی، بیرسٹر گوہر

ویڈیو

پاک افغان مذاکرات کامیاب، ٹی ٹی پی کی شامت، مولانا فضل الرحمان آگ اگلنے لگے

پاک افغان مذاکرات: ایک کے بعد ایک نیا گیم، نصرت جاوید نے حقائق سے پردہ اٹھادیا

اقراء یونیورسٹی اسلام آباد میں ٹیکسٹائل تھیسس ڈسپلے، طلبہ کا حیران کن تخلیقی کام

کالم / تجزیہ

مولانا فضل الرحمان ٹھیک شاٹس نہیں کھیل پا رہے

مذہب، فلسفہ اور ریاست

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟