سندھ ہائیکورٹ: اگست 2023 کے اشتہارات پر صوبے میں کی گئی 54 ہزار سے زیادہ بھرتیاں کالعدم

ہفتہ 29 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کی جانب سے اگست 2023 کے اشتہارات کے مطابق کی گئی 54 ہزار سے زیادہ بھرتیوں کو کالعدم قرار دے دیا۔

عدالت عالیہ نے گریڈ ایک سے گریڈ 15 کی 54 ہزار سے زیادہ بھرتیوں کے کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔

ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ سندھ حکومت بھرتیوں سے متعلق بنائے گئے قوانین کے مطابق نئی بھرتیاں یقینی بنائے، مستقبل میں واک ان انٹرویو کی بنیاد پر بھرتیاں نہیں کی جاسکیں گے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ گریڈ ایک سے 4 اور 5 سے 15 کی پوسٹوں کو ضلعی بنیادوں پر پُر کیا جائے۔

سندھ ہائیکورٹ نے اگست 2023 کے اشتہارات کے مطابق کی گئی بھرتیوں کو کالعدم قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے اگست 2023 میں کی جانے والی 54 ہزار سے زیادہ بھرتیوں کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم کی درخواست پر حکم امتناع جاری کر رکھا تھا، اور اب فیصلہ آگیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب میں کرپشن سے متعلق اپنے مؤقف پر قائم ہوں، قانونی نوٹس کا بھرپور جواب دوں گا، چوہدری سالک حسین

پاکستان اور برطانیہ نے افغانستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کو عالمی امن کے لیےسنگین خطرہ قرار دے دیا

قائداعظم ٹرافی: محمد رضوان کی ناقابلِ شکست ڈبل سینچری، پشاور کی فیصل آباد کے خلاف گرفت مضبوط

وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

جے ڈی وینس نے وسط مدتی انتخابات میں شکست کی اصل وجہ ایران جنگ، مہنگائی اور ٹرمپ کی اسرائیل پالیسی کو قرار دےدیا

ویڈیو

پشاور میں 11 ہزار مین ہولز کے ڈھکن غائب، شہریوں کی زندگیاں خطرے میں، انتظامیہ فنڈز کی منتظر

مڈٹرم انتخابات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان پالیسی کیا ہوگی؟

فوڈ سبسڈی پروگرام سے ساڑھے 7 کروڑ افراد مستفید، خیبرپختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کا پیکیج منظور

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا