سب سے زیادہ دھاندلی خیبر پختونخوا میں ہوئی ہے، ایڈووکیٹ مہر سلطانہ

اتوار 30 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والی سیاسی رہنما ایڈووکیٹ مہر سلطانہ نے کہا ہے کہ پورے ملک میں عام انتخابات میں دھاندلی کا رونا رویا جارہا ہے لیکن سب سے زیادہ دھاندلی خیبرپختونخوا میں ہوئی۔

وی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے عوام کا مینڈیٹ چوری ہوتے ہوئے ہم نے خود دیکھا ہے۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ 15 برس میں خیبرپختونخوا جتنا پیچھے گیا اس کا اندازہ ہم سب کو ہے، کیونکہ کسی بھی شعبے میں ترقی نہیں دیکھنے کو ملتی۔ ’کسی بھی شعبے کے کسی بھی ڈیپارٹمنٹ کو اٹھا کر دیکھا جائے تو بدلاؤ نظر نہیں آتا، آج یہ وقت آگیا ہے کہ اب حکومت کے پاس ملازمین  کو تنخواہیں دینے کے لیے پیسے نہیں‘۔

ایڈووکیٹ مہر سلطانہ نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں اسپتالوں کی بہت بری حالت ہے، پی ٹی آئی نے صحت کارڈ تو متعارف کروا دیا لیکن صوبے میں کرپشن کا بازار گرم رہا، اسی کی وجہ سے تحریک انصاف کے متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی ارب پتی بن چکے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ عام انتخابات کے روز خیبرپختونخوا میں پولنگ اسٹیشنز پر عوام کا نمبر بہت کم تھا۔ لیکن جب نتائج آئے تو وہ بہت مختلف تھے۔ ’میں وثوق سے کہہ سکتی ہوں کہ اگر انکوائری کروائی جائے تو خیبرپختونخوا میں دھاندلی کا بڑا ریکارڈ سامنے آئے گا‘۔

پی ٹی آئی کی بدولت بچوں کی زبان پر گالی ہے، مہر سلطانہ

انہوں نے کہاکہ یوتھ عمران خان کے ساتھ ہے، لیکن 18 سال کا بچہ یہ فیصلہ نہیں کرسکتا کہ کیا اچھا ہے اور کیا نہیں۔ ’یہ وہ بچے ہیں جنہیں آلو، گوشت یا سبزی سے کوئی لینا دینا نہیں، جبکہ ان کے والدین کی رائے بہت مختلف ہے‘۔

’وہ بچے جن کے ہاتھ میں ہم کتاب دیتے یا پھر انہیں تمیز اور تہذیب سکھاتے، پی ٹی آئی کی بدولت آج ان کی زبان پر گالی ہے۔ معاشرے میں بڑے چھوٹے کی تمیز ہی ختم ہوچکی ہے‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آسٹریلیا کیخلاف ٹی20 سیریز، کمینٹیٹرز کون ہوں گے اور براہِ راست نشریات کیسے دیکھیں؟

ویڈیو، کراچی میں شہری نے گاڑی اٹھانے پر لفٹر ڈرائیور پر پستول تان لی، شناخت بھی ہوگئی

انجینیئر محمد علی مرزا کے خلاف اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے معطل کرنے کی درخواست پر سماعت ملتوی

لندن اور بیجنگ میں قربت؟ برطانوی وزیر اعظم اسٹارمر کا چین کا اہم دورہ شروع

اسلام آباد ہائیکورٹ نے خصوصی عدالتوں اور ٹربیونلز کے ملازمین کے الاؤنسز روکنے کے احکامات معطل کر دیے

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟