پاکستانی سنیما میں ’جٹ اینڈ جولیٹ 3‘ کی دھوم

اتوار 30 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ پاکستانی سنیما کو زوال کا سامنا ہے، کیونکہ اوسط درجے کی فلموں کی پروڈکشن کوئی ٹھوس کہانی پیش نہیں کرتی۔ ’عمرو عیار‘ اور ’ابھی‘ جیسی ستاروں سے بھرپور فلموں کی ریلیز کے باوجود فلم انڈسٹری میں بہتری کے آثار نہیں ہیں۔

اس سال عید الاضحیٰ پر پاکستانی فلمیں ’عمرو عیار، نابالغ افراد اور ابھی‘ ریلیز ہوئیں۔ پاکستانی سنیما گھروں میں جس وقت ان فلموں کی نمائش جاری تھی، کہ اسی دوران ایک شاندار بھارتی پنجابی فلم ’جٹ اینڈ جولیٹ 3‘ ریلیز ہوئی۔ اسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

دلجیت دوسانجھ اور نیرو باجوہ جٹ اینڈ جولیٹ 3 کے مرکزی کردار ہیں۔ پاکستانی اداکار ناصر چنیوٹی اور اکرم اُداس بھی فلم کا حصہ ہیں۔

ڈیمانڈ زیادہ ہے

ویسے، یوٹیوبر معین زبیر کی جانب سے شیئر کی گئی رپورٹس کے مطابق، ’جٹ اینڈ جولیٹ 3‘نے پاکستانی سنیما کی طرف آسانی سے اپنا راستہ بنایا ہے اور اس کی ڈیمانڈ بہت زیادہ ہے۔

معین زبیر کے مطابق ’بھارتی ’جٹ اینڈ جولیٹ 3‘ پاکستانی سنیما گھروں میں کامیابی سے چل رہی ہے، جبکہ ان سنیما میں پہلے نمائش کے لیے پیش کی جانے والی فلموں میں سنیما مالکان نے خود اتارا ہے۔

سنیما مالکان کیا کہتے ہیں؟

سنیما مالکان کے مطابق پاکستانی فلموں کے ٹکٹوں کی خریداری کا تناسب کم ہوا ہے، اور لوگ بھارتی پنجابی فلم دیکھنے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ جٹ اینڈ جولیٹ کو شروع میں 3 شوز دیے گئے تھے اور اب اس کے روزانہ 9 شوز ہو چکے ہیں۔

فلم واقعی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے کیونکہ اس کے پچھلے دو سیزن کامیاب رہے تھے اور نیرو باجوہ اور دلجیت دوسانجھ کی پاکستان میں اچھی فین فالوونگ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟