کیا ٹیکسز سے بھرپور بجٹ کا نشانہ متوسط طبقہ ہے؟

اتوار 30 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھاری ٹیکسز سے بھرپور پارلیمنٹ سے منظور ہونے والا آئندہ مالی سال کا بجٹ عام پاکستانیوں کی زندگی کو مزید مشکل بنا دے گا اور حکمرانوں پر اعتماد کو مزید نقصان پہنچائے گا۔ کیونکہ اس بجٹ میں اضافی ٹیکسوں کی بھارمار سے اشیاصرف کی قمیتوں پر براہِ راست اثر پڑے گا، اس کا زیادہ نشانہ متوسط آمدنی والے افراد ہوں گے۔

ڈان اخبار میں شائع تجزیہ کے مطابق حکومت نے اپنے بڑھتے ہوئے اخراجات کو فنانس کرنے اور آئی ایم ایف سے ایک بڑا بیل آؤٹ ڈیل حاصل کرنے اور 13ٹریلین کے ٹیکس ریونیو کا ہدف پورا کرنے کے لیے، 1.7 ٹریلین روپے کا اضافی ٹیکس عائد کیا ہے۔

وزیر اعظم سے لے کر نیچے تک ہر عہدیدار نے اس بجٹ کو اگلے چند سالوں میں ایک عظیم معاشی تبدیلی کی امید بنا پیش ہے، لیکن اس کے اہداف کی دیانتداری اور اس سے متعلق اقدامات پر پہلے ہی سوالات اٹھ رہے ہیں۔

آخری لمحات میں فنانس بل میں کی جانے والی تبدیلیاں، جس کے مطابق اصل بل میں موجود 1.5 ٹریلین روپے کے علاوہ 200 ارب روپے کے نئے ٹیکس اقدامات شامل تھے، حکومت کے اپنے اہداف پر عدم اعتماد پیدا کیا ہے۔

تجزیہ کے مطابق بہت سے معاشی ماہرین کا خیال ہے کہ حکومت ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل نہیں کر پائے گی۔ اس لیے کہ ضروری اقدامات کے بغیر ٹیکس وصولی میں براہِ راست 48 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ نیز یہ کہ موجودہ معاشی سست روی اور اکثریت کی قوت خرید میں کمی کے پیش نظر اگلے سال بالواسطہ ٹیکسوں میں 35 فیصد اضافے کا تخمینہ بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ بارہا کہہ چکے ہیں کہ موجودہ بجٹ کا مقصد بجٹ خسارے کو کم کرنا ہے اور اگلے 3 سالوں میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب موجودہ 9.5 فیصد سے بڑھا کر 13 فیصد کرنا ہے۔ تجزیے کے مطابق بجٹ کی تفصیلات بیان بازی سے میل نہیں کھاتیں۔ متعارف کرائے گئے اقدامات وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کے وعدے کے برعکس ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم