ٹی20 ورلڈکپ جیتنے کے فوراً بعد شرما اور کوہلی کو کس نے فون کیا؟

اتوار 30 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں فتح کے فوراً بعد بھارت کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما اور اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کو کرکٹ کے میدان میں ہی فون کالز موصول ہوئیں، کیمرے کی آنکھ نے دونوں کھلاڑیوں کو موبائیل فون پر بات کرتے محفوط کرلیا تھا۔

بھارتی ٹیم نے فتح کے ساتھ ہی جشن منایا اور اس دوران ہی کپتان روہت شرما کو بھارت سے اہم کال موصول ہوئی جو انہوں نے میدان میں ہی سنی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روہت شرما کو بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کال کی اور ٹیم کی جیت پر مبارکباد دی تھی۔

ٹی20 ورلڈکپ جیتنے کے بعد کوہلی نے بارباڈوس کے میدان میں ہی موبائل پر اپنی فیملی سے ویڈیو کال پر گفتگو کی۔ اپنے بچوں اور بیگم انوشکا شرما سے گفتگو کرتے وقت ویرات کوہلی کے دلچسپ انداز کیمرے نے محفوظ کر لیے تھے۔


بھارت آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو 7 رنز سے شکست دیکر دوسری بار ٹی20 کا عالمی چیمپئن بن گیا۔ ویرات کوہلی نے شاندار نصف سینچری بنا کر بھارت کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور پلیئر آف دی میچ بھی قرار پائے۔

آئی سی سی نے ایکس پوسٹ پر کوہلی کے ٹی20 ورلڈ کپ مقابلوں میں پہلی اور آخری بار مین آف دی میچ بننے کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ جیتنے کے بعد ویرات کوہلی اور کپتان روہت شرما نے ٹی20 انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ تاہم دونوں کھلاڑی ون ڈے اور ٹیسٹ میچز کھیلتے رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ایران کیخلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف کا دشمنوں کو سخت انتباہ

جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں مودی کے خلاف پھر نعرے، احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟