آئی سی سی فینٹسی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ 2024 کا اعلان، افغانستان کے راشد خان کپتان

اتوار 30 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے فینٹسی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ مینز ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ 2024کے بہترین 11 کھلاڑیوں میں رحمان اللہ گرباز (وکٹ کیپر)، ٹریوس ہیڈ، ڈیوڈ وارنر، ٹرسٹن اسٹبز، ہاردک پانڈیا، مارکس اسٹوئنس، راشد خان (کپتان)، فضل الحق فاروقی، جسپریت بمراہ، رشاد حسین اور ارشدیپ سنگھ شامل ہیں۔ افغانستان کے کپتان راشد خان کو ورلڈ کپ کی بہترین الیون کا کپتان منتخب کیا گیا ہے۔

افغانستان کے کپتان راشد خان 578 فینٹسی پوائنٹس کے ساتھ آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2024 سب سے بہترین کھلاڑی رہے۔ اسی لیے انہیں ورلڈ کپ کی بہترین الیون کا کپتان منتخب کیا گیا ہے۔

فینٹسی پوائنٹس ٹیبل کچھ یوں رہا راشد خان (578 پوائنٹس)، ہاردک پانڈیا کے (548)، فضل الحق فاروقی (546)، مارکس اسٹوئنس (511)، جسپریت بمراہ (509)، ارشدیپ سنگھ (504)، رشاد حسین (478)، رحمان اللہ گرباز (437)، ٹریوس ہیڈ (361)، ڈیوڈ وارنر (281)، ٹرسٹن اسٹبز (254)۔

آئی سی سی کی فینٹسی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں افغانستان کے اور بھارت کے تین، 3 کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں۔ افغانستان سے رحمان اللہ گرباز (وکٹ کیپر)، فضل الحق فاروقی اور راشد خان (کپتان) شامل ہیں۔ بھارت سے ہاردک پانڈیا، جسپریت بمراہ اور ارشدیپ سنگھ شامل ہیں۔

آسٹریلیا سے 3 کھلاڑی ڈیوڈ وارنر، ٹریوس ہیڈ اور مارکس اسٹوئنس جبکہ جنوبی افریقہ اور بنگلا دیش سے ایک، ایک کھلاڑی بالترتیب ٹرسٹن اسٹبز اور رشاد حسین شامل ہیں۔


بنگلہ دیش کے لیگ اسپنر رشاد حسین کو شاندار کارکردگی پر آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کی بہترین الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں 7.76 کے اکانومی ریٹ سے 14 وکٹیں حاصل کیں اور 478 فینٹسی پوائنٹس حاصل کیے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال: سیلاب کے بعد لوٹ مار، بہہ جانے والی بینک سیف سے لاکھوں روپے برآمد، 29 افراد گرفتار

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’آئی سی بی ایم‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

’کیا سنی دیول کو مسلمان کے کردار میں نہیں دیکھ سکتے؟‘، ’بٹوارا 1947‘ کی ناکامی پر شبانہ اعظمی حیران

لاہور میں طویل دھرنے کا عندیہ، ’اٹھانے کی کوشش کی تو اپنا شوق پورا کرلیں‘، حافظ نعیم

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں