ناشتہ ریڑھی پر کرتا ہوں پھر بھی گیس کا بل لاکھ روپے آیا، شیخ رشید احمد

اتوار 30 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جب سے اسلامی دوست چلے پر لے گئے تھے تب سے گھر میں دوپہر کا چولہا نہیں جلا۔ ناشتہ ریڑھی پر کرتا ہوں صرف شام کو کھانا پکتا ہے گیس کا بل ایک لاکھ روپے آیا ہے۔

شیخ رشید احمد نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہےکہ اندرون شہر کے محلوں میں شہریوں کا گیس کا بل 6 سے 8 ہزار رپوے آیا ہے۔ ملک کے ذمہ داران سن لیں گلی محلوں میں اندھا انقلاب پرورش پا رہا ہے۔ لوگ بے بس ہو گئے ہیں حلق سے فلک تک مہنگائی نے زندہ دفن کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک ڈوب رہا ہے اقتصادی معاشی اور سیاسی تباہی ہے، سمجھنے کی ضرورت ہے گاڑی ہاتھ سے چھوٹ رہی ہے وقت کسی کا نہیں ہوتا۔ چور ڈاکو لٹیرے اپنے کیس ختم کرانے آئے تھے غریب کا چولہا بجھا دیا ہے۔

شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ اب فارم 45 اور 47 کی لڑائی نہیں، غریب کے زندہ رہنے کی جستجو ہے۔ ذمہ دار حلقے خدا کے لیے غریب کو مرنے سے بچائیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا بجلی کا بل ایک لاکھ 68 ہزار آیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان مذاکرات، میری خوش فہمی نہ ہو لیکن مجھےان میں امن نظر آیا تھا، خواجہ آصف

پاک-قازقستان مشترکہ جنگی مشق ’دوستارم۔فائیو‘ کی اختتامی تقریب، اسپیشل فورسز کی شرکت

پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں شروع، بات چیت ناکام ہوئی تو کھلی جنگ ہوگی، خواجہ آصف

امریکا نے منشیات فروشوں کی معاونت کا الزام لگا کر کولمبیا کے صدر اور اہل خانہ پر پابندی لگا دی

سعودی فلم فورم 2025: ریاض میں تیسرے ایڈیشن کا آغاز

ویڈیو

سعودی فلم فورم 2025: ریاض میں تیسرے ایڈیشن کا آغاز

سعودی عرب میں پاکستانی طلبا کے لیے کونسی اسکالرشپس دستیاب ہیں؟

کراچی میں کتنے کیمرے لگے ہیں، اگر کیمروں نے کام کرنا چھوڑ دیا تو چالان کیسے ہوگا؟

کالم / تجزیہ

سوات کا فرمان علی خان جس نے جدہ میں اپنی جان دے کر 14 زندگیاں بچائیں

پولیس افسران کی خودکشی: اسباب، محرکات، سدباب

آو کہ کوئی خواب بُنیں کل کے واسطے