خاموش ہیں کیونکہ 30 جون تک ہماری بریک ہے، شیخ رشید احمد

منگل 14 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہم مقبوضہ کشمیر کا کیس لڑ رہے تھے اور ہمیں اپنا ہی کیس لڑنا پڑ گیا، خدارا کشمیریوں کو چھوڑ دیں، بھارت اس کا خوب فائدہ اٹھا رہا ہے۔ یکم مئی سے 20 جون تک حکومت کے لیے اہم ہیں۔ ہم خاموش ہیں کیونکہ ہماری 30 جون تک بریک ہے۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کشمیر میں جو ہوا اس سے کشمیریوں کو بہت دکھ پہنچا ہے۔کل جو لوگ راولپنڈی سے گرفتار کیے گئے میری درخواست ہے ان کو چھوڑ دیا جائے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پولیس والوں کی حالت یہ ہے کہ کھاریاں میں یہ خواجہ سراؤں سے مار کھاتے ہیں، میں باہر گیا تھا تو ہر جگہ ان خواجہ سراؤں کا چرچا ہے۔ ہمارے تو یہ گھروں میں داخل ہوئے تھے اور پیسے، زیور اور بچے لے گئے۔ ہم خاموش ہیں کیونکہ ہماری 30 جون تک بریک ہے۔ اس بریک میں ہم سمجھتے ہیں کہ ان کو صحیح مشورہ دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے شہید اور زخمی ہونے کے واقعات کا بھارتی میڈیا فائدہ اٹھا رہا ہے۔ کشمیر اور انڈیا سے ملنے والی سرحد اور کشیدہ ہوجائے گی۔ حکومت کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔ تاہم جن لوگوں نے غیر قانونی اقدام اٹھایا ہے اس کا بھی فوری نوٹس لینا چاہیئے۔ 190 ملین پاؤنڈز معاملے پر نیب ٹیم نے ہائیکورٹ راولپنڈی میں یہ بیان دیا تھا کہ شیخ رشید ہمیں مطلوب نہیں۔

قبل ازیں راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں شیخ رشید، کنول شوزب و دیگر ملزمان کو عدالت میں پیشی کے بعد حاضری لگوا کر جانے کی اجازت دیدی۔

انسدادِ دہشتگردی عدالت میں شیخ رشید، شیخ راشد شفیق، کنول شوزب، سمابیہ طاہر، واثق قیوم عباسی اور صداقت عباسی پیش ہوئے۔ عدالتی عملے کی جانب سے عدالت میں پیش ہونے والے ملزمان کی حاضری لگوا کر انہیں واپس جانے کی اجازت دی گئی۔

عدالت نے فریقین سے 9 مئی مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب کر رکھا ہے جبکہ کیس کی آئندہ سماعت اڈیالہ جیل میں ہونے میں ہونے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف سماعت کے لیے بڑا بینچ ضروری نہیں، وفاقی آئینی عدالت

سعودی عرب میں نایاب ریم غزال کی جنگلی ماحول میں افزائشِ نسل دوبارہ شروع

پاکستان کی کامیاب سفارتکاری دنیا بھر میں تسلیم، مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، رانا قاسم نون

معروف اداکارہ محض 35 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

پاکستان اور برطانیہ میں اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق، اصلاحات اور علاقائی استحکام پر تفصیلی تبادلۂ خیال

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے بڑھتے اندرونی اختلافات سے پشاور کے عوام پریشان

ایران امریکا فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے ہو گا؟

کالم / تجزیہ

امن معاہدہ اور پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ