بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹی20 ورلڈ کپ کی چیمپیئن ٹیم کے لیے کتنی رقم کا اعلان کیا، سن کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

اتوار 30 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ٹی20 ورلڈ کپ 2024 میں عالمی چیمپیئن بننے اور ایونٹ میں نا قابل شکست رہنے پر کرکٹ ٹیم کے لیے قومی خزانے کا منہ کھول دیا، بورڈ ٹیم کو 125 کروڑ بھارتی روپے یعنی پاکستانی تقریباً 4 ارب روپے کی انعامی رقم دے گا۔

اتوار کو بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ جے شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس ڈاٹ کام‘ پر اپنی ایک پوسٹ میں اعلان کیا کہ بورڈ ٹی20 ورلڈ کپ 2024 جیتنے والی ٹیم کو انعام کے طور پر 125 کروڑ بھارتی روپے ادا کرے گی۔

پوسٹ میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے کھلاڑیوں، کوچز اور دیگر اسٹاف کو بھی مبارک باد دی اور کہا کہ بھارتی قوم کو اپنی ٹیم پر فخر ہے، جو پورے ایونٹ میں نہ صرف ناقابل شکست رہی بلکہ انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا بھی منوایا ہے، تمام کھلاڑیوں نے بہترین اسپورٹسمین شپ کا مظاہرہ کیا اور بھارت کو فتخ دلائی۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے بھی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے لیے تاریخی انعامی رقم کا اعلان کیا تھا جس کے مطابق بھارت کو آئی سی سی کی جانب سے 24 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالرز انعامی رقم ملی جو پاکستانی 68 کروڑ 28 لاکھ 75 ہزار روپے بنتے ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت نے جنوبی افریقہ کو ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میچ میں جنوبی افریقہ کو7 رنز سے شکست دے کر دوسری مرتبہ فارمیٹ میں عالمی چیمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp