شعیب ملک سے شادی سے پہلے ثانیہ مرزا کی کس اداکار سے دوستی مشہور تھی؟

پیر 1 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ثانیہ مرزا گزشتہ 20 سالوں سے بھارت کی معروف خاتون ٹینس آئیکون ہیں۔ حال ہی میں وہ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے طلاق کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ ثانیہ نے اپنے کامیاب کیریئر کے ذریعے اپنی الگ پہچان بنائی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان کی بھارتی کرکٹر محمد شامی سے شادی کے بارے میں افواہیں سامنے آئی ہیں تاہم ان کے والد عمران مرزا نے ان قیاس آرائیوں کی تردید کی ہے۔

شعیب ملک سے شادی سے قبل ایک وقت تھا جب ثانیہ اور بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کے رومانس کے چرچے تھے حالانکہ ان کا رشتہ زیادہ دیر تک قائم نہیں رہا۔

شاہد کی ثانیہ سے ملاقات سنہ 2009 میں ایک مشترکہ دوست کی پارٹی میں ہوئی تھی۔ اس وقت شاہد کا کرینہ کپور سے رشتہ ٹوٹا تھا اس لیے انہیں ثانیہ کے قریب آگئے۔ دونوں کو اکثر ایک ساتھ دیکھا جاتا تھا اور شاہد نے ان کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کے لیے حیدرآباد میں اپنی فلم ’کمینی‘ کے آؤٹ ڈور شوٹ کا اہتمام بھی کیا۔

کہا جاتا ہے کہ شاہد کا روک ٹوک کرنا ثانیہ کو پسند نہیں آتا تھا اس وجہ سے ان کا رشتہ پروان نہیں چڑھ سکا۔

جب ثانیہ کرن جوہر کے شو ’کافی ود کرن‘ میں بطور مہمان آئیں تو ان سے شاہد کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں کے بارے میں پوچھا گیا۔ اس پر انہوں نے کہا کہ انہیں یاد نہیں کیوں کہ یہ بہت پرانی بات ہے۔

شو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ شاہد، رنبیر کپور اور رنویر سنگھ میں سے کس کو ماریں گی، کس سے شادی کریں گی اور کس کے ساتھ تعلق بنانا چاہیں گی تو انہوں نے کہا کہ وہ رنبیر سے شادی، رنویر کے ساتھ تعلقات قائم کرنا اور شاہد کو مارنا چاہیں گی۔

ثانیہ مرزا نے شاہد کپور کو شعیب ملک کے ساتھ اپنی شادی میں مدعو نہیں کیا تھا۔ شاہد اب میرا راجپوت سے شادی کر چکے ہیں اور ان کے 2 بچے میشا اور زین ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp