12 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنا ہوگا، امیر جماعت اسلامی کا اعلان

پیر 1 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جماعت اسلامی پاکستان نے ملک میں مہنگائی خصوصاً بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف 12 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔

پیر کو لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ اشرفیہ عیاشیوں میں مصروف ہے اور ملک میں مہنگائی کا طوفان لایا جا رہا ہے، جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس مہنگائی خصوصاً بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور ٹیکسز کے خلاف بھرپور احتجاج کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم مہنگائی اور ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف ملک گیرہڑتال کے لیے مشاورت کر رہے ہیں، ہمارا عزم ہے کہ حکومت کو ظالمانہ ٹیکس ختم کرنے پرمجبورکردیں گے اور عوام کو ریلیف دلائیں گے، اشرفیہ کو عیاشیاں نہیں کرنے دیں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملک بحرانی کیفیت سے گزر رہا ہے، حکومت نے عوام پر بجلی اور پیٹرول بم گرا دیا ہے، خواتین اس وقت اپنے زیورات بیچ کر بجلی کے بل ادا کررہی ہیں، یہ کہاں کا انصاف ہے کہ اشرفیہ عیاشیاں کرے اور غریب کو مہنگائی کی چکی میں پسے جاتے رہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطالبے پرظالمانہ ٹیکس لگا رہی ہے، اسی کے کہنے پر گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔حکومت ایک جانب عوام کو مہنگائی کے بوجھ تلے دبا رہی اور دوسری جانب مزید ٹیکسوں کے نیچے دبایا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے ظالمانہ نظام واشرافیہ نے عوام کو بہتر تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولتوں سے بھی محروم کردیا ہے، صحت کی سہولیات پرادویات کے خام مال پر ٹیکس لگا دیا ہے، جان بچانے والی ادویات پر بھی 20 فیصد ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت جاگیرداروں سے ٹیکس لینے میں تو مکمل ناکام ہے، جاگیر دار اور وڈیرے عیاشیاں کر رہے ہیں اور عوام کے حقوق کا قتل عام کیا جارہا ہے اوپر سےحکومت کو کوئی شرمندگی تک نہیں ہو رہی ہے، ہمارے وزیر اعظم بڑے فخر سے کہتے ہیں کہ ہم نے تو آئی ایم ایف سے مل کر بجٹ بنایا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ایف بی آر کا کام لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہے، یہ کام ایف بی آر کر نہیں رہا، کیوں کہ ایف بی آر میں کرپشن اور لوٹ مار ہے، سارا بوجھ ان لوگوں پر ڈالا جارہا ہے جو پہلے سے ہی ٹیکس دیتے ہیں، اس کا نقصان یہ ہوا ہے کہ پچھلے سال کی نسبت 119 فیصد اضافہ ہوا ہے ان لوگوں میں جو ملک چھوڑ کرجارہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا ’آپ مراعات یافتہ طبقے کو مزید طاقتور بنارہے ہیں اور تنخواہ دار طبقے کی کمر توڑ رہے ہیں، ان کو نچوڑ رہے ہیں، یہ کون سا نظام ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ