ایل پی جی کے گھریلو سلینڈر کی قیمت میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

منگل 2 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں قریباً 12 پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت 234 روپے 72 پیسے فی کلو ہوگئی ہے۔

اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو صارفین سمیت باقی تمام سیکٹرز کے لہے گیس قیمتیں برقرار رہیں گی۔ ای سی سی نے یکم جولائی سے گیس قیمتوں میں رد و بدل کی منظوری دی تھی۔

ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلینڈر کی قیمت میں 1 روپے 43 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 2769 روپے 66 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔ قیمتوں کا تعین جولائی کے لیے کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ جون میں ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلینڈر کی قیمت 2768 روپے 63 پیسے تھی۔ ایل پی جی کے 11 اعشاریہ 8 کلو گرام کے گھریلو سلینڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 769 روپے 66 پیسے مقرر کی گئی ہے، گھریلو سلنڈر کی نئی قیمتیں فوری نافذ العمل ہو گئیں۔

او گرا نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلینڈر کی قیمت جون میں 2 ہزار 768 روپے 23 پیسے تھی۔ ایل پی جی کے گھریلو سلینڈر کی قیمت میں 1 روپے 43 پیسے اضافے کے بعد سلنڈر کی قیمت جولائی کے لیے 2 ہزار 769 روپے 66 پیسے کر دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مودی مخالف ویڈیوز پر میٹا انڈیا کے سربراہ کے خلاف مقدمہ درج

فیفا بحران تیز: ورلڈ کپ میں نجی سرمایہ کاری کے منصوبے پر اعلیٰ مشیر مستعفی

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

ویڈیو

پاکستان میں اچھی حکمرانی کے لیے انتظامی ری سیٹ کی ضرورت ہے تو ہو جانی چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘