14 سالہ مزمل وقاص 100 سے زائد کھانے بنانے کے ماہر اور نہم کلاس کے طالب علم ہیں۔ مزمل تھائی، چائینز، کونٹینینٹل اور بہت سی اقسام کے کھانے بنا سکتا ہے۔ مزمل کے مطابق وہ 9 سال کی عمر سے کھانا پکا رہے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ وہ دنیا کا بہترین شیف بنیں۔ اپنی تعلیم کو جاری رکھنے کے ساتھ مزمل ایک ادارے سے شیف کا 2 سالہ ڈپلومہ اور ای کامرس کا کورس بھی کر رہے ہیں۔ مزمل کس کس طرح کے کھانے بناتے ہیں، بتا رہے ہیں کامران ساقی اپنی ویڈیو رپورٹ میں۔