دلی کی سڑک، بارش کا پانی اور رولز روئس کی کہانی

پیر 1 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے دارالحکومت دلی میں مون سون بارشوں کے بعد سڑکوں پر پانی جمع ہونا اور گاڑیوں کا سڑک کے بیچ بند ہوجانا معمول کی بات ہے، لیکن کسی مہنگی ترین امپورٹڈ کار کا زیرآب سڑک پر بند ہوجانا دلی والوں کے لیے ضرور حیران کن ہے۔

بھارت میں ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جسے سوزوکی گاڑی چلانے والے ایک شخص نے ریکارڈ کیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بارش کے بعد دلی کی سڑک پر پانی جمع ہے اور لگژری گاڑی رولز روئس گھوسٹ ہمت ہارے سڑک کے بیچ کھڑی ہے جبکہ دیگر عام گاڑیاں آرام سے اس پانی سے گزر رہی ہیں۔

ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا، ’کار کی جو بھی قیمت ہو، یہ معنی نہیں رکھتا، اہم یہ ہے کہ آپ اپنی گاڑی اپنی مرضی سے چلا سکیں، رولز روئس گھوسٹ کو دلی کی زیرآب سڑک پر بند دیکھ کر افسوس ہوا، اس سے بھی زیادہ افسوس انڈیا کے دارالحکومت میں بنے انفراسٹرکچر پر ہوا۔‘

رولز روئس گھوسٹ کو ’بھوتوں‘ نے آلیا

اس ویڈیو نے کئی بھارتی سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے اور صارفین لگژری گاڑی کی پرفارمنس پر سوال کررہے ہیں۔ ایک صارف نے اس حوالے سے تبصرہ کیا، ’رولز روئس کو بھوتوں نے آلیا۔‘

ایک اور صارف نے سوال کیا، ’ان لگژری گاڑیوں کی پانی کی گہرائی برداشت کرنے کی صلاحیت کتنی ہے، حالانکہ کم قیمت کاروں کو پانی کی گہرائی سے کوئی مسئلہ نہیں ہورہا۔‘

ایک اور صارف کا کہنا تھا، انڈیا میں مون سون کے دوران اس قسم کی کار چلائیں گے تو آپ کو ایسے ہی مناظر دیکھنے کو ملیں گے۔‘ ایک اور صارف نے کہا، ’لگژری گاڑیوں کی بریکس ایک مسئلہ ہیں جو پانی میں لاک ہوجاتی ہیں اور اس وقت تک ریلیز نہیں ہوتیں جب تک مکینک نہ آجائے۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Car Crazy India® (@carcrazy.india)

ایک صارف نے کہا کہ یہ شرمناک ہے کہ یہ گاڑی پانی کا مقابلہ نہ کرسکی دوسری گاڑیاں آرام سے گزر گئیں، ایسی گاڑیاں خریدنے کا آخر مقصد کیا ہے۔‘

واضح رہے کہ رولز روئس گھوسٹ کی قیمت پاکستانی روپوں میں 37 کروڑ 95 لاکھ روپے ہے جبکہ سوزوکی آلٹوکی قیمت 23 لاکھ 30 ہزار سے 30 لاکھ 50 ہزار روپے کے درمیان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp