نئی دہلی میں مساجد کو تجاوزات کا نام دے کرمسمار کرنے کا سلسلہ شروع

منگل 2 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں مسلمانوں کی مذہبی آزادی خواب بن کر رہ گئی ہے۔ گو مسلمان ہمیشہ سے ہی بھارت میں غیر محفوظ رہے ہیں مگر گزشتہ ایک دہائی سے مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مبنی کارروائیوں میں سنگین حد تک اضافہ ہوا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نریندر مودی نے ہمیشہ مسلمانوں کو اپنی انتہا پسندی کا نشانہ بناکراپنی نام نہاد سیاست کو چمکایا ہے۔ مودی پہلے بھی 2 بار مسلمان مخالف پروپیگنڈا کو بیساکھی بناتے ہوئے اقتدار پر قابض رہ چکا ہے۔ تیسری بار اقتدار میں آنے کے بعد مسلمانوں کی جائیدادیں، کاروبار اور عبادت گاہیں مودی کے نشانے پر ہیں۔

علاوہ ازیں مسلمانوں کے خلاف روایتی بعض کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی انتظامیہ نے تجاوزات کی آڑ میں مسلمانوں کے گھروں، دکانوں اور مساجد کو مسمار کرنے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے۔

حال ہی میں دارالحکومت نئی دہلی میں مساجد کو غیر قانونی تجاوزات کے نام پرمسمارکرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔

دلی میں مساجد گرانے کے حالیہ واقعات سے بھارتی مسلمانوں میں شدیدغم و غصے اور تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

بھارتی مسلمانوں کی بڑی تعداد نے مودی سرکار کے اس مجرمانہ اقدام کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔

امریکا اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں نے بھارت میں جاری مسلم مخالف اقدامات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق بھارت میں اقلیتوں کو جھوٹے اور من گھڑت الزامات پر ہراساں کیا جارہا ہے۔ بھارت میں تبدیلی مذہب مخالف قوانین، نفرت انگیز تقاریر، گھروں اور اقلیتی مذہبی برادریوں کی عبادت گاہوں پر حملوں کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ بھارت میں مذہبی تشدد مسلسل جاری رہنے پر افسوس ہے۔ انہوں نے مذہبی اقلیتوں کے خلاف بیان بازی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان اور ان کی اہلیہ مسلسل آئسولیشن میں رکھا جا رہا ہے، سہیل آفریدی

سپریم کورٹ کے استقبالیہ پر دل کا دورہ، راولپنڈی کے رہائشی عابد حسین چل بسا

بالی ووڈ فلم ’دھُرندھر‘ کی باکس آفس پر دھوم، 7 دنوں میں کتنے کروڑ کمائے؟

دہشتگردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھا رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا ترکمانستان میں عالمی فورم سے خطاب

بیرون ملک دہشتگردی سے متعلق افغان علما کا اعلامیہ: مولانا طاہر اشرفی کا خیرمقدم

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

افغان علما کا فتویٰ: ایک خوشگوار اور اہم پیشرفت

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں