معروف گلوکار عاطف اسلم کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں بیٹی حلیمہ عاطف کے قیمتی جوتے اور کپڑے صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئے۔
گزشتہ روز عاطف اسلم کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی بیٹی اور اپنی تصاویر کی سلائیڈ پوسٹ انسٹاگرام پر اپلوڈ کی گئی تھی۔جس کے کیپشن میں گلوکار و اداکار نے لکھا تھا کہ کیا انہیں اس کے لیے کسی کیپشن کی ضرورت ہے۔
View this post on Instagram
شروع میں مداحوں نے بھولی بھالی ننھی پری کی جانب سے اپنے والد کا ’آئیکونک پوز‘ بنانے پر خوشی کا اظہار کیا تاہم بعد میں زیب تن کیے گئے بچی کے برانڈڈ کپڑے اور جوتوں پر بحث شروع ہو گئی۔
ایک انسٹاگرام پیج کی پوسٹ میں عاطف اسلم کی بیٹی کے مہنگے لباس پر اس کا موازنہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے کرتے ہوئے یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ تصویر میں حلیمہ نے 50 ہزار کی ٹی شرٹ، 27 ہزار کی نیکر اور ایک لاکھ 72 ہزار کا مشہور برانڈ کا جوتا پہنا ہوا ہے۔ پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا تھا کہ حلیمہ نے برانڈز کی گیم میں مریم نواز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔