ویڈیو رابطے کو آسان بنانے کے لیے واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف

منگل 2 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے مختلف فیچرز کی آزمائش کرتا رہتا ہے۔ اب واٹس ایپ کے بیٹا ورژن کی جانب سے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

تازہ ترین واٹس ایپ بیٹا ورژن (2.24.14.5) نے صارفین کے لیے ایک نیا شارٹ کٹ متعارف کرایا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے ویڈیو پیغامات کا فوری اور آسانی کے ساتھ جواب دیا جا سکے گا۔

نئی اپ ڈیٹ واٹس ایپ کے اندر ویڈیو رابطے کو آسان بنانے میں ایک بڑا قدم ثابت ہوگی۔ نیا شارٹ کٹ بٹن چیٹس میں ویڈیو پیغامات کے برابر میں رکھا جائے گا۔

اس بٹن کو دبانے سے ریکارڈر کھل جائے گا جس کے بعد رپلائی بھیجنے کے لیے ویڈیو بنائی جاسکے گی۔ اس نئی اپڈیٹ کے بعد واٹس ایپ صارفین متعدد مینو آئٹمز کی طرف جانے سے بچ سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp