25 مارچ 1992 پاکستانی کرکٹ کی تاریخ کا یادگار ترین دن ہے۔ اس روز پاکستان ون ڈے کرکٹ کا فاتح عالم بنا تھا۔ آج بتیس سال گزر جانے کے باوجود شاید ہی کوئی ایسا موقع ہو جب 1992 کے عالمی کپ کی جیت کو کسی نے یاد نہ کیا ہو۔ اس عالمی کپ کی جیت کو پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ کا سب سے یادگار لمحہ کہا جاتا ہے۔
1992کے ورلڈ کپ کے حوالے سے اب سابق پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے دعوی کیا ہے کہ 1992 ورلڈ کپ میں مصنوعی بارش کرکے پاکستانی ٹیم کو جتوایا گیا۔
سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فرحان ورک کی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پاکستانی ٹیم 1992ء کے ورلڈ کپ میں اپنے پہلے 4 میں سے 2 میچز ہار چکی تھی، ایک میں اسے کامیابی ملی تھی اور ایک میچ ڈرا ہوا تھا۔ اور انگلینڈ نے اس وقت ڈرا کیا جب پاکستانی ٹیم تورنامنٹ سے باہر ہو رہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پوری ٹیم تو 74 رنز پر آل آؤٹ ہوچکی تھی اور انگلینڈ نے یہ ٹارگٹ 10 اوورز میں پورا کرلینا تھا لیکن منصوعی بارش برسائی گئی اور پاکستان کو ایک پوائنٹ کا فائدہ دے کر آگے بھیجا گیا۔
1992 ورلڈ کپ میں مصنوعی بارش کرکے پاکستانی ٹیم کو جتوایا گیا۔۔ فیاض الحسن چوہان
یہ دونوں کتنے ڈفرز ہیں! pic.twitter.com/oFKMXR367F
— The Voice Of Pakistan 🇵🇰 (@thepowerofpak) July 3, 2024
صارفین کی جانب سے فیاض الحسن چوہان کے بیان پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ سارہ میر نے فیاض الحسن چوہان پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ یہ عمران خان کے بغص میں اس قدر پاگل ہو گئے ہیں کہ انہیں سمجھ نہیں آ رہی کہ یہ کیا کہہ رہے ہیں۔
1992 ورلڈ کپ میں مصنوعی بارش کرکے پاکستانی ٹیم کو جتوایا گیا۔۔!!
یہ لوگ عمران خان کے بغص میں اس قدر پاگل ہو گئے ہیں کہ یہ بھی سمجھ نہیں ارہی کہ یہ کہہ کیا رہے ہیں🙈 pic.twitter.com/53r1KkQXv1
— Sara Mir (@SaraMirGilgity) July 3, 2024
اظہر خان نے طنزاً لکھا کہ جس نے عمران خان کو ستایا ہے وہ ذہنی مریض ہی بنا ہے۔
"1992 ورلڈ کپ میں مصنوعی بارش کرکے پاکستانی ٹیم کو جتوایا گیا"۔ فیاض چوہان 😂😂😂
جس نے خان کو ستایا وہ ذہنی مریض بنا pic.twitter.com/WL3XKi3pHf— Azhar Khan Aasifzai (@AasifzaiPTI) July 3, 2024
صحافی اجمل جامی نے لکھا کہ مخولیات اور چَولِیات کی بھی کوئی حد ہوتی ہوگی ویسے۔
مخولیات اور چَولِیات کی بھی کوئی حد ہوتی ہوگی ویسے https://t.co/9yJqKK8kTy
— Ajmal Jami (@ajmaljami) July 3, 2024