اداکار فواد خان کی بالی ووڈ میں واپسی، فلم کی شوٹنگ کب اور کہاں ہوگی؟

بدھ 3 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی فلم وڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار فواد خان کے نام سے کون واقف نہیں، ان کے مداح انھیں ایک ورسٹائل ایکٹر قرار دیتے ہیں جو مزاح، سنجیدہ اداکاری اور رومانس سب بخوبی نبھاتے ہیں۔ فواد خان نے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی اپنی بہترین اداکاری کا لوہا منوایا اور سال 2014 میں بالی ووڈ  فلم ’خوبصورت‘ میں کام کر کے سب کو اپنا دیوانہ بنالیا۔

فواد خان کے مداح ان کی ہندی فلموں میں واپسی کا انتظار کر رہے تھے اور تقریباً 8 سال بعد فواد خان ’اے دل ہے مشکل‘ کے بعد بالی ووڈ میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔ فواد خان کو وانی کپور کے ساتھ ایک فلم میں کاسٹ کیا گیا ہے اور اس خبر نے فواد خان کے مداحوں کو خوش کر دیا ہے۔

فواد اور وانی کے نئے پراجیکٹ کی پروڈکشن جلد شروع ہونے والی ہے جس کی شوٹنگ لندن میں کی جائے گی جبکہ پراجیکٹ کی باقی تفصیلات کو فی الحال خفیہ رکھا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ فواد خان کو پاکستان ہی نہیں بلکہ بالی ووڈ اور ہالی ووڈ میں بھی مقبولیت حاصل ہے، وہ بھارتی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کے علاوہ ہالی ووڈ کی مارول کا بھی حصہ بن چکے ہیں۔ فواد خان نے 2014 میں بالی ووڈ فلم ’خوبصورت‘ میں ڈیبیو کیا تھا جس میں مرکزی اداکارہ سونم کپور تھیں۔ فلم ’خوبصورت‘ 2014 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس فلم کے لیے انہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

حال ہی میں فواد خان اور اداکارہ صنم سعید کی بھارتی ویب سیریز ’برزخ‘ کا ٹیزر بھی ریلیز کردیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردوں کی اتحادی، آپریشن کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے کرنا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

ڈاگ بائٹ کے کیسز میں اضافہ، آوارہ کتوں کو مارنا ناگزیر ہوچکا ہے، مرتضیٰ وہاب

بنگلادیش بھارت میں ورلڈکپ نہ کھیلنے کے فیصلے پر قائم، آئی سی سی کو دوبارہ خط لکھنے کا عندیہ

بابر اعظم بھی انسان ہیں، کوشش کررہے ہیں کہ بیٹنگ میں بہتری لے آئیں، شاہین شاہ آفریدی

شاہین آفریدی کا بیٹا بڑا ہوکر کیا بنے گا؟ کرکٹر نے بتادیا

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟