میٹرک کا رزلٹ کب آئے گا؟ پنجاب تعلیمی بورڈز نے تاریخ کا اعلان کردیا

جمعرات 4 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے امتحانات کے نتائج کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

پنجاب کے 9 تعلیمی بورڈز 9 جولائی بروز منگل میٹرک کے امتحان 2024 کے نتائج کا اعلان کریں گے، طلبا اپنے نتائج متعلقہ بورڈ کی ویب سائٹ پر یا اپنے موبائل فون کے ذریعے آن لائن دیکھ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب بورڈ: پاس ہونے کے لیے 33 کے بجائے 40 نمبر، نتائج پر کیا اثر پڑے گا؟

ہر بورڈ کی ویب سائٹ پر نتائج کا ایک مخصوص صفحہ ہوگا، جہاں طلبا اپنا رول نمبر یا دیگر مطلوبہ اسناد کا حوالہ نمبر درج کر کے اپنے رزلٹ کارڈ تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

وہ طلبا، جن کے پاس فوری انٹرنیٹ کی سہولت نہیں، موبائل ایس ایم ایس کا آپشن استعمال کرسکتے ہیں۔ طلبا اپنے ضلعے کے مخصوص ’بورڈ کوڈ‘ کے ساتھ اپنا رول نمبر ایک مقررہ نمبر پر آسانی سے بھیج سکتے ہیں، ہر ضلعے کے بورڈ کوڈز درج ذیل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ہیٹ ویو کا الرٹ: سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی

فیصل آباد 800240، ڈیرہ غازی خان 800295، گوجرانوالہ 800299، راولپنڈی 800296، لاہور800291، بہاولپور 800298، سرگودھا 800290، ساہیوال 800292 اور ملتان 800293


یہ بھی پڑھیں : ’لاہور بورڈ کے پاس سے گزرا تو مجھے بھی 900 نمبر دے دیے‘

یاد رہے کہ پنجاب بورڈز صوبے میں ثانوی تعلیم کے لیے امتحانات منعقد کرنے اور ڈگریاں دینے کے ذمہ دار ہیں، صوبے میں کل 9 بورڈز ہیں، ہر ایک مختلف ضلعے کا احاطہ کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp