’پاکستان جیسی میزبانی دنیا میں کہیں نہیں‘ غیر ملکی سیاح وطن واپسی پر رو پڑے، ویڈیو وائرل

جمعرات 4 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تاریخی اور خوبصورت قدرتی مناظر سے مالا مال ہے، خاص طور پر پاکستان کے شمالی علاقہ جات اپنے قدرتی حسن کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہیں۔ اندون اور بیرون ملک سے لاکھوں سیاح پاکستان کے شمالی علاقہ جات کو دیکھنے آتے ہیں۔ غیر ملکی اکثر پاکستان آنے سے پہلے کسی ایسے گروپ یا ایجنسی کے ساتھ سفر کرنے کو ترجیح دیتے ہیں جس پر انہیں مکمل اعتماد ہو اور وہ اپنا سفر محفوظ بنا سکیں۔

اتنے دن کسی ٹور گائیڈ کے ساتھ رہنے کے بعد بیرون ملک سے آنے والے اکثر اپنے ملک واپس جاتے ہوئے جذباتی ہو جاتے ہیں کیونکہ انہیں پاکستانیوں کی میزبانی پسند آتی ہے اکثر سیاح یہ کہتے نظر آتے ہیں کہ انہیں آج تک پاکستانیوں سے زیادہ اچھے میزبان لوگ دنیا میں کہیں نہیں ملے۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں چند غیر ملکی سیاح پاکستان کی سیر کرنے کے بعد واپس اپنے ملک جاتے ہوئے جذباتی ہو گئے اور اپنے ٹور گائیڈ اور ڈرائیور سے الوادعی ملاقات کرتے ہوئے رونے لگے۔

یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا کی زینت بنی صارفین نے اس پر تبصرے شروع کر دیے کسی کا کہنا تھا کہ پاکستان بہت مہمان نواز ملک ہے تو کوئی یہ کہتا نظرآیا کہ پاکستانی غیر ملکیوں کے ساتھ تو بہت اچھے سے پیش آتے ہیں لیکن اپنے ملک کے سیاحوں کے ساتھ ان کا سلوک بہت اچھا نہیں ہوتا۔

صارفین کا کہنا تھا دنیا کو بتائیں کہ ہم امن پسند لوگ ہیں، اور چند صارفین نے کہا کہ پاکستان اور اس میں رہنے والے لوگ بہت اچھے ہیں۔

نعیم ناصر لکھتے ہیں کہ کسی بھی مذہب یا علاقے سے تعلق رکھنے والے شخص سے محبت کریں تو وہ دنیا میں کہیں بھی چلا جائے آپ کو یاد رکھے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے سال 2023 میں سیاحت کے شعبے میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ملک کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن کی جانب سے شائع کردہ ’ورلڈ ٹورازم بیرومیٹر‘ کی رپورٹ میں سیاحت کے شعبے میں پاکستان کی شاندار کارکردگی کا اعتراف کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp