میٹا نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر عربی لفظ ‘شہید’ کے استعمال پر عائد پابندی ایک برس طویل جائزے کے بعد ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:میٹا واٹس ایپ کے کون سے اہم فیچر پر کام کررہی ہے؟
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مشرق وسطیٰ سے متعلق مواد کے حوالے سے کمپنی کی پالیسی کو کئی برسوں سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ عربی لفظ ‘شہید’ اُن الفاظ کی فہرست میں شامل ہے جن پر مبنی پوسٹس کو میٹا کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے حذف یا محدود کر دیا جاتا ہے۔
2021 میں ہونیوالی تحقیق میں میٹا نے خود اعتراف کیا تھا کہ اس کی پالیسی سے فلسطینیوں اور عربی بولنے والے دیگر صارفین کے انسانی حقوق متاثر ہوئے ہیں۔اکتوبر میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جھڑپوں کے آغاز کے بعد سے اِس تنقید میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:میٹا نے واٹس ایپ، انسٹاگرام، فیس بک اور میسنجر کے لیے نیا اے آئی اسسٹنٹ متعارف کروا دیا
مارچ میں ہونے والے جائزے میں یہ بات سامنے آئی کہ لفظ ‘شہید’ کے بارے میں میٹا کے قواعد اِس کے معانی کا مکمل احاطہ کرنے میں ناکام رہے ہیں، نتیجتاً ایسی پوسٹس کو بھی میٹا کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے ہٹا دیا گیا جن کا مقصد پُرتشدد کارروائیوں کی حوصلہ افزائی کرنا نہیں تھا۔اُس وقت میٹا کے اوور سائیٹ بورڈ کی جانب سے کمپنی کو ہدایت دی گئی تھی کہ لفظ ‘شہید’ پر پابندی سے لاکھوں صارفین کے آزادی اظہار رائے کے حق کو غیرضروری طور پر دبایا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:میٹا سے لفظ ’شہید‘ پر پابندی ہٹانے کا مطالبہ
اب کمپنی تازہ بیان میں کہا ہے کہ میٹا کے قائم کردہ نگران بورڈ کی جانب سے یہ پابندی ختم کرنے کی ہدایت کی گئی تھی اور اسی لیے پالیسی کو نرم کیا جا رہا ہے۔فیصلے کے مطابق اب لفظ ‘شہید’ پر مبنی صرف پُرتشدد مواد کو میٹا کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے ہٹایا جائے گا۔