ہڑتال کی صورت میں کون سے پمپس پر پیٹرول دستیاب ہوگا؟

جمعرات 4 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے  0.5 فیصد ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس لگانے کے حکومتی فیصلے کے خلاف کل 5 جولائی سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے جس کے نتیجے میں ملک بھر کے پیٹرول پمپس بند رہیں گے، اس صورتحال میں سوال اٹھتا ہے کہ ہڑتال ہونے کی صورت میں کیا کسی پیٹرول پمپ پر پیٹرول اور ڈیزل دستیاب ہوگا کہ نہیں؟

وی نیوز نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور پاکستان اسٹیٹ آئل کے نمائندوں سے گفتگو کی تو معلوم ہوا کہ تمام شہروں میں موجود پی ایس او، اٹک، ٹوٹل، گو اوردیگرکمپنیوں کے وہ تمام پیٹرول پمپس کھلے رہیں گے جو کہ کمپنی آپریٹڈ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول پمپ بند رہیں گے،’ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس‘ کیخلاف 5جولائی سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پی ایس او ایف 8 مرکز، سیکریٹریٹ اور ڈپلومیٹک انکلیو والے 3 پیٹرول پمپ کھلے رہیں گے، اس کے علاؤہ اٹک پٹرولیم کے بلیو ایریا، ایف الیون کے دونوں پمپ، ایچ ایٹ، جی الیون، بارہ کہو والا پمپ بھی ہڑتال کے دوران کھلے رہیں گے۔

پی ایس او کے ملک بھر میں 29 پیٹرول پمپس جو کہ کمپنی آپریٹڈ ہیں وہ ہڑتال کے دوران بھی کھلے رہیں گے، اس میں کراچی کے 8 پیٹرول پمپس، میرپور خاص کے 2، لاڑکانہ کا ایک، کوئٹہ، ملتان، راولپنڈی اورلاہورکے بالترتیب 2، اسلام آباد کے 3، ایبٹ آباد اور مردان کا ایک جبکہ پشاور کے 5 پیٹرول پمپس ہڑتال کے دوران کھلے رہیں گے۔

مزید پڑھیں: پشاور تک ایرانی پیٹرول کیسے پہنچ رہا ہے؟

پی ایس او کی طرح دیگر تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اٹک، ٹوٹل، گو اور دیگر کمپنیوں کے وہ تمام پیٹرول پمپس کھلے رہیں گے جو کہ کمپنی آپریٹڈ ہیں۔ ان کمپنیوں کے ہر بڑے شہر میں 2 سے 3 کمپنی آپریٹڈ پیٹرول پمپس ہوتے ہیں۔

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے چند دن قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ بجٹ میں متعارف کرائے گئے نئے ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس سے پیٹرول پمپ کے کاروبار پر شدید اثر پڑے گا۔

’حکومت کو 5 جولائی تک کی مہلت دیتے ہیں، اگر اس دوران ٹیکس واپس نہ لیے گئے تو ملک بھر کے پیٹرول پمپس بند کر دیں گے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

باعزت واپسی کا سلسلہ جاری، 16 لاکھ 96 ہزار افغان مہاجرین وطن لوٹ گئے

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سعودی عرب 2034 میں ’سب سے دلچسپ ورلڈ کپ‘ منعقد کرنے کے لیے پرعزم

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ