گولڈن پیک سے دوسرے جاپانی کوہ پیما کی لاش بھی مل گئی

جمعرات 4 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وادی نگر میں واقع 7 ہزار 27 میٹر بلند گولڈن پیک چوٹی کو سر کرکے واپس آتے ہوئے ہلاک ہونے والے دوسرے جاپانی کوہ پیما کی لاش کو بھی ریسکیو ٹیم نے تلاش کرلیا۔

ڈپٹی کمشنر نگر عطاالرحمٰن کاکڑ کے مطابق، جاپانی کوہ پیما کی لاش کو کیمپ ون پہنچا دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 4 رکنی جاپانی کوہ پیماؤں کی ٹیم نے گولڈن پیک چوٹی سر کرنے کےمشن کا آغاز 10 جون کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: گولڈن پیک سے جاپانی کوہ پیما کی لاش مل گئی، دوسرے کی تلاش جاری

انہوں نے کہا کہ 7 ہزار میٹر سے بلند پہاڑی اسپانٹک کو عبور کرنے کی کوشش کے دوران 2 جاپانی کوہ پیما لاپتا ہوگئے تھے جس کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر نگر نے کہا کہ ریسکیو ٹیم نے ایک جاپانی کوہ پیما کی لاش کو 15 جون کو ریسکیو آپریشن کے دوران تلاش کرلیا تھا، جبکہ دوسرے کوہ پیما کی تلاش جاری رہی۔

یہ بھی پڑھیں: 15 سالہ سلینہ کے ٹو سے قبل نانگا پربت کیوں سر کرنا چاہتی ہیں؟

انہوں نے بتایا کہ جاپانی کوہ پیما یوسیکی ہیراوکا اور اتسوشی تاگوچی پورٹرز کی مدد کے بغیر چوٹی سرکرنے کی کوشش کررہے تھے، وہ 5 ہزار 300 میٹر بلندی پر واقع کیمپ ٹو تک پہنچ گئے تھے، پھر انہوں نے اپنا ایڈونچر ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور اس حوالے سے حکام کو آگاہ کیا تاہم اس کے بعد  وہ لاپتا ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ دنیا میں 8 ہزار میٹر سے زیادہ 14 بلند چوٹیوں میں سے 5 پاکستان میں واقع ہیں، جن میں دنیا کا دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو بھی شامل ہے، جبکہ اسپانٹک کو گولڈن پیک بھی کہا جاتا ہے، جسے سیاحوں کی جانب سے قابل رسائی اور سیدھی چوٹی کے طور پر بیان کیا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا نے منشیات فوروشوں کی معاؤنت کا الزام لگا کر کولمبیا کے صدر اور اہل خانہ پر پابندی لگا دی

سعودی فلم فورم 2025: ریاض میں تیسرے ایڈیشن کا آغاز

بھارت میں آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کے ساتھ نازیبا حرکت کا مرتکب شخص گرفتار

پاک فوج پوری قوم کے تعاون سے ہر خطرے کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی ، ڈی جی آئی ایس پی آر

روسی تیل خریدنے پر پابندیاں، ریلائنس انڈسٹریز کا معاہدوں پر ازسرِنو غور

ویڈیو

سعودی فلم فورم 2025: ریاض میں تیسرے ایڈیشن کا آغاز

سعودی عرب میں پاکستانی طلبا کے لیے کونسی اسکالرشپس دستیاب ہیں؟

کراچی میں کتنے کیمرے لگے ہیں، اگر کیمروں نے کام کرنا چھوڑ دیا تو چالان کیسے ہوگا؟

کالم / تجزیہ

سوات کا فرمان علی خان جس نے جدہ میں اپنی جان دے کر 14 زندگیاں بچائیں

پولیس افسران کی خودکشی: اسباب، محرکات، سدباب

آو کہ کوئی خواب بُنیں کل کے واسطے