پنجاب میں افسران اور مہمانوں کے کھانے پینے کے لیے کتنے کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا؟

جمعہ 5 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دفتر میں مہمانوں کی خاطر تواضع اور افسران کی کھانے پر کروڑوں روپے خرچ ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دفتر میں مہمانوں کی ریفریشمنٹ(خاطر مدارت) پر 7 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے، مہمانوں کے ساتھ ساتھ افسران کے لیے بھی وزیراعلیٰ آفس میں 3 وقت کا کھانا میسر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت کون سے اخراجات کم کرکے ایک سال میں 300 ارب روپے کی بچت کرے گی؟

وزیراعلیٰ پنجاب کے دفتر کی گروسری کے لیے 7 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا ہے، وزیراعلیٰ اور ان کے اسٹاف کے لیے پیٹرول کی مد میں 12 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ آفس کی اسٹیشنری پر 70 لاکھ، ٹرانسپورٹ کی مینٹینس پر 6 کروڑ 50 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعلیٰ پنجاب کی رہائشگاہ پر سیکیورٹی اخراجات کی تفصیل فراہم کی جائے، تحریک انصاف

اس حوالے سے وزیراعلیٰ آفس نے مختلف کمپنیوں سے بڈز طلب کرلی ہیں، پہلے اور دوسرے کوارٹر کی مد میں پروکیورمنٹ پر ٹینڈر جاری کردیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ