پیپلزپارٹی جارحانہ ٹیکسوں کے خلاف، ایک ہزار آمدن پر ٹیکس میں 100 فیصد، 2 ملین پر 4 فیصد اضافہ ہوا، بلاول بھٹو

جمعہ 5 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہم ٹیکسیشن کے خلاف نہیں لیکن بجٹ میں جارحانہ ٹیکس لگائے گئے جس پر ہمارے تحفظات ہیں، ایک ہزار روپے کمانے والے کے ٹیکس میں 100 فیصد جبکہ 2 ملین والے کے ٹیکس میں 4 فیصد اضافہ ہوا۔

بلوچستان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بجٹ سے قبل پی ایس ڈی پی پر حکومت سے مذاکرات نہیں ہوسکے تھے، امید ہے آئندہ پی ایس ڈی پی سے قبل اعتماد میں لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں بجٹ سے پہلے دیگر جماعتوں کے ساتھ بیٹھا جاتا تو اچھا ہوتا، بلاول بھٹو

انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کے ساتھ چلنے کے لیے جو ہوسکا کریں گے، جبکہ حکومت نے بھی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، یہ دعویٰ مسترد کرتا ہوں کہ سب سے زیادہ دھاندلی اس الیکشن میں ہوئی، ہماری شکایات متعلقہ فورمز پر زیرسماعت ہیں۔

انہوں ںے کہاکہ پیپلزپارٹی آپریشن عزم استحکام پر وزیراعظم کی طرف سے بلائی گئی اے پی سی میں شرکت گی اور اپنا موقف بیان کرے،ہمارا دہشتگردی کے خلاف نقطہ نظر سب کے سامنے ہے۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ بلوچستان کے مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی، صوبائی حکومت 2 سال میں 30 ہزار نوجوان کو ہنرمند بنائے گی تاکہ وہ بیرون ملک باعزت روزگار کما سکیں۔

چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ کوشش کریں گے کہ محدود وسائل میں عوام کو بھرپور ریلیف دیں، ہم صحت کے نظام میں بہتری لے کر آنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں شہباز شریف کی نیت صاف ہے، امید ہے تمام وعدے پورے ہوں گے، بلاول بھٹو

انہوں نے کہاکہ کوشش کریں گے کہ طلبا کی اسکالر شپس میں اضافہ کریں، یہ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا بہترین منصوبہ ہے۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے اسپتالوں کو اپ گریڈ کرنے کی کوشش کریں گے، نصیرآباد میں گمبٹ کی طرز کا اسپتال بنایا جائے گا۔

چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ کوئٹہ میں بھی پنک بس سروس چلائی جائے گی، جبکہ خواتین کو بلاسود قرض دیں گے تاکہ وہ کاروبار کرکے خودکفیل ہوسکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیلاب اور گندم پر سیاست کرنے والوں کو جواب ملے گا، مریم اورنگزیب کا پیپلزپارٹی پر وار

کھیل سے جنگ

’معافی مانگو‘: مریم نواز کے بیان پر پیپلزپارٹی کا سینیٹ سے بھی واک آؤٹ، قانون سازی کے بائیکاٹ کا اعلان

ٹرافی چاہیے تو بھارتی کپتان میرے دفتر آکر مجھ سے لے لیں، محسن نقوی کا بھارتی بورڈ کو دوٹوک پیغام

سعودی کابینہ کا اجلاس: فلسطین کے حق میں سفارتکاری اور پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کی توثیق

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

کھیل سے جنگ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟