میرے محافظو! ہمارے اور مینڈیٹ چوروں کے درمیان مت آؤ، علی امین گنڈاپور

جمعہ 5 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ میرے محافظو، ہمارے اور مینڈیٹ چوروں کے درمیان مت آؤ، ان کو ہم نکالیں گے اور گھسیٹیں گے۔ آپ کا کام سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے۔ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ حقیقی آزادی کو دبا لے گا تو اس کے لیے پیغام ہے آئین توڑنے والوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے، جو بھی جنرل باجوہ بننے کی کوشش کرے گا اسے ہم غدار کہیں گے۔

مانسہرہ میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی تحریک انصاف عمران خان ہمارے لیے جیل میں ہیں، وہ ایک آواز دیں گے تمہاری نسلیں بھی یاد رکھیں گی، صرف ایک کال کا انتطار ہے سب سے آگے میں ہوں گا۔

’حقیقی آزادی کے لیے تحریک چلائیں گے‘

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ آئین توڑنے والو تمہیں عبرت کا نشان بنائیں گے، جو یہ سمجھتے ہیں کہ حقیقی آزادی کو دبا لیں گے ان کے لیے پیغام ہے، ہمارے اور مینڈیٹ چوروں کے درمیان مت آؤ، ان کو تو ہم گھسیٹیں گے۔

’عمران خان کے جیل میں رہنے کے ایک ایک دن کا حساب لیں گے‘۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پتا ہے پرویز خٹک کو گواہی کے لیے بلا رہے ہیں، پرویز خٹک سن لو اگر تم نے جھوٹی گواہی دی تو خیبرپختونخوا نہیں آسکو گے۔

علی امین نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے گزارش ہے تحریک انصاف کے کیسز میں انصاف دیں، اگر نہیں دے سکتے ہیں تو کیسز سے علیحدہ ہوجائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک بار عمران خان کہہ دیں گے عدالتوں پر اعتبار نہیں، پھر ہم بتائیں گے انصاف کس طرح ملتا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کام ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کریں۔

بانی پی ٹی آئی ملک کوترقی کے راستے پرگامزن کررہے تھے، عمر ایوب

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے بجٹ میں ٹیکس کن چیزوں پر لگ رہا ہے، بانی پی ٹی آئی ملک کوترقی کے راستے پرگامزن کررہے تھے، سازش کرکے پی ٹی آئی کی حکومت گرائی گئی۔

عمرایوب نے کہا کہ بجلی مہنگی کرکےعوام کومشکلات کا شکار کیا جا رہا ہے، کسانوں سے گندم لے کر باہر ایکسپورٹ کی جارہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس گرگیا

ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، افغان چوکیوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟