وہ وقت بھی دیکھا جب کراچی میں بھتہ وصول کیا جاتا تھا، مرتضیٰ وہاب ایم کیو ایم پر برس پڑے

ہفتہ 6 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہم نے وہ وقت بھی دیکھا ہے جب ایم کیو ایم کے حکم پر پورا شہر بند ہوجاتا تھا، یہ لوگ بھتہ لیتے تھے، مگر اب کوئی شہر بند نہیں کرسکتا۔

مصطفیٰ کمال کے پیپلزپارٹی پر الزامات کے جواب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ جب ان کے مفاد میں ہوتا ہے تو کہتے ہیں کہ آصف زرداری سے اچھا تو کوئی ہے ہی نہیں، لیکن جب تعصب کا کارڈ کھیلنا ہوتا ہے تو کہتے ہیں پیپلزپارٹی سے برا کوئی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں سندھ میں 15 سال سے کرپٹ ترین دور چل رہا ہے، مصطفیٰ کمال

انہوں نے کہاکہ مصطفیٰ کمال نے پہلے کہا تھا پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم لازم وملزوم ہیں، 2 روز پہلے دل جوڑنے اور 2 روز بعد دل توڑنے کی بات کرتے ہیں، ان لوگوں کی سمجھ نہیں آتی۔

انہوں نے کہاکہ 1995 میں 1795 افراد کو اس شہر میں قتل کیا گیا جب ایک شخص کا یہاں طوطی بولتا تھا۔ ان کے دور میں صنعتکاروں کو اغوا کر لیا جاتا تھا، بھتے کی پرچیاں اور بوری بند لاشیں ملتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی کی نورا کشتی میں کراچی کے عوام کو کیا ملے گا؟

انہوں نے کہاکہ آج کراچی شہر میں خوف اور دہشت کا راج نہیں، کوئی شخص اس شہر کو بند نہیں کروا سکتا تو ان کو یہ بات کھٹکتی ہے، فروری کے الیکشن میں ان کو اندازہ ہوگیا کہ کہاں کھڑے ہیں۔

میئر کراچی نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت صوبے کے نوجوانوں کو روزگار دے رہی تھی تو تم لوگ عدالت چلے گئے اور روزگار کے دروازے کو بند کرا دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مودی مخالف ویڈیوز پر میٹا انڈیا کے سربراہ کے خلاف مقدمہ درج

فیفا بحران تیز: ورلڈ کپ میں نجی سرمایہ کاری کے منصوبے پر اعلیٰ مشیر مستعفی

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

ویڈیو

پاکستان میں اچھی حکمرانی کے لیے انتظامی ری سیٹ کی ضرورت ہے تو ہو جانی چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘