سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف سماعت کے لیے بڑا بینچ ضروری نہیں، وفاقی آئینی عدالت

منگل 16 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی آئینی عدالت نے قرار دیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کے لیے بڑے بینچ کی تشکیل ضروری نہیں، بلکہ موجودہ 2 رکنی بینچ ہی اس مقصد کے لیے کافی ہے۔

چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے پی ٹی سی ایل پینشنرز کیس کی سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی عدالت نے خیبرپختونخوا میں نگراں دور کی بھرتیوں کو غیر قانونی قرار دیدیا

سماعت کے دوران پی ٹی سی ایل ملازمین کی جانب سے سابق جج شوکت عزیز صدیقی عدالت میں پیش ہوئے۔

انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ اس معاملے میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے فیصلہ دیا تھا، جبکہ اب وفاقی آئینی عدالت کا 2 رکنی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔

اس پر چیف جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ اس حوالے سے عدالت کے متعدد فیصلے موجود ہیں اور موجودہ 2 رکنی بینچ کیس سننے کے لیے کافی ہے۔

مزید پڑھیں: ’ایسی کہانیاں تو فلموں میں ہوتی ہیں‘، آئینی عدالت نے جنسی زیادتی کی شکار خاتون کی درخواست خارج کر دی

انہوں نے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بے فکر رہیں، ہمارا یہ 2 رکنی بینچ ہی کافی ہے۔

بعد ازاں وفاقی آئینی عدالت نے پی ٹی سی ایل ملازمین سے متعلق تمام مقدمات کو یکجا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حویلی میں مسلم لیگ (ن) کا بڑا انتخابی پاور شو، رانا ثناء اللہ اور امیر مقام کی حکومت سازی کا دعویٰ

پاکستان بھارت کو سخت ٹکر دے سکتا ہے، انگلینڈ سے مقابلہ سخت ہوگا: سمیع اللہ خان

’میں نے اپنی روح بیچ دی تھی‘، ایک کروڑ قرض نے معروف اداکارہ کو سی گریڈ فلموں میں کام پر مجبور کردیا

فارم 24 کی عدم فراہمی کے دعوے بے بنیاد ہیں، الیکشن کمیشن آزاد کشمیر

 ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی، آبنائے ہرمز کھولنے کے عبوری معاہدے کے امکانات روشن، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

ویڈیو

 ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی، آبنائے ہرمز کھولنے کے عبوری معاہدے کے امکانات روشن، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

آزاد کشیر کے عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کیا، ہم پیپلز پارٹی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، شاہ غلام قادر

شہبازشریف کا مستقبل کیا؟ بڑی خبر، کراچی میں ایم کیو ایم کی جگہ پی ٹی آئی کیوں؟ نئے صوبوں کا قیام، اندر کی خبر

کالم / تجزیہ

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟