میرا تعلق خٹک قبیلے سے ہے، علی امین بڑکیں نہ ماریں، پرویز خٹک

اتوار 7 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ علی امین گنڈا پور بڑکیں نہ ماریں، میرا تعلق بھی خٹک قبیلے سے ہے، مجھے اپنے صوبے میں کوئی بند نہیں کرسکتا۔

پرویز خٹک نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں علی امین گنڈا پور کو اور علی امین مجھے بہت اچھی طرح جانتے ہیں، نہ ہی میں نے کبھی جھوٹ بولا نہ ہی جھوٹ بولوں گا، کچھ لوگ ہیں جو سچ برداشت نہیں کر سکتے۔

مزید پڑھیں:میرے محافظو! ہمارے اور مینڈیٹ چوروں کے درمیان مت آؤ، علی امین گنڈاپور

سابق وزیر دفاع کا کہنا تھا پہلے بھی نیب کے نوٹس پر پیش ہوا تھا اب بھی نیب کے نوٹس پر عدالت جاؤں گا، نوٹس دےکر بلایا جاتا ہے، نہ پہلے اپنی مرضی سے پیش ہوا نہ اب اپنی مرضی سے جا رہا ہوں۔

پرویز خٹک نے کہا کہ کسی کے خلاف نہیں، وفاقی کابینہ اجلاس کی کارروائی میں جو ہوا وہ بولوں گا۔ پوری کابینہ، اجلاس کی کارروائی کی گواہ ہے۔ علی امین گنڈا پور بھی اس وقت کی کابینہ کا حصہ تھے، وہ بھی عینی شاہد ہیں۔

مزید پڑھیں: علی امین گنڈاپور کچھ نہیں کرسکتے، گورنر ہاؤس کا تحفظ کرنا جانتا ہوں، فیصل کنڈی

سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا مجھ پر کسی کا احسان نہیں تو احسان فراموش کیسے ہو سکتا ہوں؟ 2013 میں اپنی محنت سے کم ممبران پر حکومت بنائی، کسی نے احسان کرکے وزیراعلیٰ نہیں بنایا تھا۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور نے 2 روز قبل مانسہرہ جلسے میں کہا تھا پرویز خٹک کو عمران خان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کے لیے بلایا جا رہا ہے، پرویز خٹک نے عمران خان کے خلاف گواہی دی تو انہیں صوبے میں نہیں رہنے دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عوام کے لیے خوشخبری: وفاقی حکومت کا گیس کی قیمتوں سے متعلق اہم اعلان

سہیل آفریدی کا دورہ کراچی، پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت طلب کرلی

وینزویلا میں آئندہ 30 دن میں انتخابات نہیں ہوں گے، صدر ٹرمپ

فواد چوہدری و دیگر کی سیاسی مذاکرات کے لیے کوششیں، پی ٹی آئی نے ’نمائشی ڈائیلاگ کمیٹی‘ قرار دیدیا

پاک چین مشترکہ سمندری سائنسی مہم کا آغاز ہوگیا

ویڈیو

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

ٹی20 سیریز: پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا پہنچ گئی، شاندار روایتی استقبال

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟