انسداد دہشتگردی عدالت سرگودھا نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قائدِ حزب اختلاف عمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
عمر ایوب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اے ٹی سی سرگودھا نے میرے وارنٹ گرفتاری جاری کیے، اسلام آباد پولیس اور میانوالی پولیس نے میرے گھر چھاپا مارا ہے۔ وفاقی و صوبائی حکومتیں اور ایجنسیاں مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہیں۔
مزید پڑھیں:جوڈیشل کمپلیکس کے باہر عمر ایوب سے ہاتھا پائی کس نے کی؟
آئی جی پنجاب ٹاؤٹ اور محسن نقوی سب سے بڑا ڈاکو ہے، عمرایوب
عمر ایوب نے 4 جولائی راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کیوں نہیں ہونے دی جا رہی جبکہ آج عدالت کی جانب سے ملاقات کی اجازت دی گئی تھی پھر کس کے کہنے پر اجازت نہیں دی گئی، ان سب کو تحریک استحقاق کے ذریعے لائن حاضر کریں گے۔
مزید پڑھیں:آئی جی پنجاب نان پروفیشنل ہیں، وزیر اعلیٰ کی ایما پر احتجاج سے روک رہے ہیں، عمر ایوب
عمر ایوب نے شبلی فراز، رؤف حسن، شاندانہ گلزار اور شہریار آفریدی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سمجھتے ہیں ہمیں نفسیاتی طور پر دباؤ میں لائیں گے۔ آئی جی جیل خانہ جات اور آئی جی پنجاب ٹاؤٹ ہیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی سب سے بڑا ڈاکو ہے۔ ان سے پوچھا جائے گا ملاقات سے کیوں روکا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:عمران خان کی کال پر شدید احتجاج کیا جائے گا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے چند دن قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ میں چونکہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بھی ہوں لہٰذا سیکریٹری جنرل کا عہدہ کسی اور رہنما کو دیا جائے۔ تاہم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے سیکریٹری جنرل عمر ایوب کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔