مشہور ریسلر جان سینا نے ڈبلیو ڈبلیو ای سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

اتوار 7 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہالی ووڈ اداکار اور ریسلر جان سینا نے ڈبلیو ڈبلیو ای سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ورلڈ ریسلنگ اینٹرٹیمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے سابق چیمپئین جان سینا نے گزشتہ روز ٹورونٹو میں ’ منی ان دی بینک‘ ایونٹ میں اپنی ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے مداحوں کو آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 2025 ریسل مینیا 41 ان کے کیرئیر کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: نامور بھارتی خاتون ریسلر نے اپنے میڈلز سڑک پر کیوں پھینکے؟

اس دوران وہاں موجود مداحوں نے ’نہیں، نہیں‘ کے نعرے لگائے جس پر جان سینا نے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ڈبلیو ڈبلیو ای میں کام کے دوران انہیں کئی مشکلات کا سامنا کیا، لوگوں کی محبت نے آگے بڑھنے میں مدد کی۔

واضح رہے کہ جان سینا 2021ء میں ڈبلیو ڈبلیو ای کا حصہ بنے، اپنے 20 سالہ ڈبلیو ڈبلیو ای کیرئیر میں جان سینا 16 بار چیمپیئن بنے۔ انہوں نے دی راک، ٹرپل ایچ، سی ایم پنک، رینڈی اورٹن جیسے بڑے ریسلرز کے ساتھ یادگار مقابلے کیے۔

یہ بھی پڑھیں: ایبٹ آباد آپریشن پر ہالی ووڈ نے کتنی فلمیں بنائیں؟

جان سینا نے 2006ء میں ہالی ووڈ میں بطور اداکار اپنا کیریئر شروع کیا۔ وہ دی میرین، فاسٹ ایکس، دی انڈیپنڈنٹ، بمبل بی اور فری لانس جیسی ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ

برازیلی انفلوئنسر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آتشزدگی، بروقت کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا

شاباش گرین شرٹس! محسن نقوی کی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، سری لنکا کا بھی شکریہ

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے