ہالی ووڈ کے معروف اداکار بریڈ پٹ کی نئی فارمولہ ون ریسنگ فلم ’F1‘ کا ٹیزر ٹریلر جاری کردیا گیا۔
فلم کے ٹیزر ٹریلر میں ٹریک پر دوڑتی ہائی اسپیڈ ریسنگ کاروں کے مناظر دکھائے گئے ہیں اور پس منظر میں معروف برطانوی بینڈ ’کوئنز‘ کا گانا ’وی ول راک یو‘ پلے کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مسٹر اینڈ مسز سمتھ، وہ فلم جس نے اداکاروں کی زندگیاں بدل کے رکھ دیں
ٹریلر میں بریڈ پٹ کو ڈائیلاگ بولتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں، ’ریڈ بل، فراری، مرسیڈیز، ایسٹون اور اب میکلیرن، ان سب کی اسپیڈ صرف سیدھے ٹریک پر ہے، ہم موڑوں پر یہ جنگ لڑیں گے جس کے لیے ہمیں اپنی کار بنانے کی ضرورت ہے۔‘
فلم کو حقیقت سے قریب تر رکھنے کے لیے اس فلم کی شوٹنگ ان دنوں برطانیہ کے ’سلور اسٹون سرکٹ‘ میں کی جارہی ہے جہاں ’برٹش گرینڈ پریکس 2024‘ ریسنگ ایونٹ کے مقابلے جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایبٹ آباد آپریشن پر ہالی ووڈ نے کتنی فلمیں بنائیں؟
ریسنگ ایونٹ میں جمعہ کو پریکٹس سیشن کے دوران بریڈ پٹ ’F1‘ کے کریو کے ساتھ موجود تھے، اس دوران فلم کے لیے مختلف مناظر بھی فلمائے گئے۔
واضح رہے کہ 60 سالہ بریڈ پٹ کی اس فلم کا فلم بینوں کو لمبے عرصہ سے انتظار ہے۔ فلم کو اگلے برس دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا۔
View this post on Instagram
فلم ’F1‘ میں بریڈ پٹ کے علاوہ 7 بار کے فارمولا ون چیمپیئن لیوس ہیملٹن بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ اس فلم کے ڈائریکٹر جوزف کوسنسکی ہیں جو ’ٹاپ گن میورک‘ جیسی ہٹ فلم بناچکے ہیں۔