راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحان 2024 کے نتائج کا اعلان کردیا۔ سائنس اور جنرل گروپ میں طالبات نے پہلی تینوں پوزیشنوں پر اپنی حکمرانی برقرار رکھی۔
بورڈ کے نتائج کے مطابق، سائنس گروپ گرلز میں اقصیٰ نور 1179 نمبروں کے ساتھ فرسٹ، طیبہ عارف 1178 نمبروں کے ساتھ سیکنڈ جبکہ عریبہ آصف 1176 نمبروں کے ساتھ تھرڈ پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: فیڈرل بورڈ میٹرک کے امتحانی نتائج کا اعلان کب اور کیسے ہوگا؟
سائنس گروپ بوائز میں محمد ایان اقبال اور حسن رضا 1170 نمبروں کے ساتھ مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ محمد عبدالرحمان 1169 نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ محمد واصل منام نے 1168 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
جنرل گروپ گرلز میں اقرا سلطان 1105 نمبروں کے ساتھ پہلی، لائبہ عروج 1103 نمبروں کے ساتھ دوسرے جبکہ نائمہ فاروقی 1087 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: میٹرک کا رزلٹ کب آئے گا؟ پنجاب تعلیمی بورڈز نے تاریخ کا اعلان کردیا
جنرل گروپ بوائز میں ہمایوں تاج نے 1049 نمبر حاصل کرکے پہلی، زوہیب عمران نے 1017 نمبر لے کر دوسری جبکہ جواد محمود ملک نے 1007 نمبوں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
راولپنڈی بورڈ کی جانب سے میٹرک سالانہ امتحان 2024 کے نتائج کا مکمل اعلان کل (منگل) صبح 10 بجے کیا جائے گا۔